Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوپی: جیل میں بند سابق ایم ایل اے کے پاس سے فون برآمد

Updated: April 08, 2025, 11:02 AM IST | Muzaffarnagar

ہیڈ وارڈن معطل،۴؍ جیل گارڈز بھی ڈسٹرکٹ جیل میں ڈیوٹی کے دوران لاپروائی کرتے پائے گئے۔

Former member of the assembly Shahnawaz Rana. Photo: INN
سابق رکن اسمبلی شاہنواز رانا۔ تصویر: آئی این این

مظفر نگر ڈسٹرکٹ جیل میں بند سابق ایم ایل اے شاہنواز رانا سے موبائل فون برآمد ہونے کے بعد جیل کے `ہیڈ وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔ ایک سینئر افسر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔اہلکار نے بتایا کہ اس سلسلے میں جیل کے۴؍ محافظوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔  جیل سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک چودھری نے تادیبی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش میں ان جیل ملازمین کی جانب سے لاپروائی کا انکشاف ہوا ہے۔
 انہوں نے مزید بتایا کہ۲۶؍ مارچ کو رانا کے پاس سے موبائل فون برآمد ہونے کے بعد اندرونی طور پر تفتیش شروع کی گئی اور سابق ایم ایل اے کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ چودھری نے کہا کہ تفتیش  کے دوران ہیڈ وارڈن رام سوروپ اور۴؍ جیل گارڈز ڈسٹرکٹ جیل میں ڈیوٹی کے دوران لاپروائی کا مظاہرہ کرتے پائے گئے۔
 انہوں نے کہا کہ سوروپ کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ جیل گارڈز کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء شاہنواز رانا کو سنیچر کی رات چترکوٹ ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا۔
جیل سپرنٹنڈنٹ چودھری نے ریاستی حکومت کی ہدایت پر تبادلے کی تصدیق کی۔ شاہنواز رانا کو۵؍ دسمبر۲۰۲۴ءکو اسٹیل فیکٹری پر چھاپے کے دوران جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس) کے اہلکاروں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK