Inquilab Logo Happiest Places to Work

یو پی ایس سی : مسلم اُمیدواروں کا شاندار نتیجہ، ۵۴؍ منتخب

Updated: March 06, 2026, 11:48 PM IST | New Delhi

کامیاب امیدواروں میں ۵ء۶؍ فیصد مسلم، ٹاپ ۳۰؍ میں ۳؍ شامل، جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہترین کارکردگی، ۳۸؍ طلبہ کامیاب ہوئے،۴؍ طلبہ ٹاپ ۵۰؍ میں  ہیں

Anuj Agnihotri, who secured first position in UPSC exam-25, with his family.
یو پی ایس سی امتحان -۲۵ء میں پہلا مقام حاصل کرنےوالے انوج اگنی ہوتری اپنے اہل خانہ کے ساتھ

یو پی ایس سی نےجمعہ کو سول سروسیز امتحان برائے ۲۰۲۵ء کے نتائج جاری کردیئے۔ کل   ۹۵۸؍  امیدوار کامیاب ہوئے ہیں  جن  میں سے ۵۴؍مسلم   ہیں۔  امسال یوپی ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرنےوالے طلبہ میں  ۵ء۶؍فیصد مسلمان ہیں جو سابقہ برسوں کے مقابلے میں  بہتر نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ ہرسال ۲؍ سے ۳؍ فیصد یا کبھی ۴؍ فیصد مسلم طلبہ کامیاب  ہوتے ہیں۔ اس بار پہلا مقام راجستھان کے انوج اگنی ہوتری نے حاصل کیا جبکہ دوسرے پرراجیشوری سووےایم اور تیسرے مقام پراکانش دھل ہیں۔
ٹاپ ۳۰؍ میں ۳؍ مسلم امیدوار
  ٹاپ ۳۰؍کامیاب امیداروں  میں   میں  تین مسلم امیدوار راجہ محی الدین، افراء شمس انصاری اور نبیہ پرویز  نےجگہ بنائی ہے۔ راجہ محی الدین کارینک ۷؍واں ہے جبکہ  افراء شمس انصاری   نے۲۴؍واں  اورنبیہ پرویز  نے ۲۹؍ واں مقام حاصل کیا ہے۔  اس بار مسلم امیدواروں کی کارکردگی گزشتہ سال کے مقابلے میں کافی بہتر رہی۔ گزشتہ سال محض ۲۶؍ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔گزشتہ سال ٹاپ ۳۰؍میں بھی کوئی مسلم  امیدوار اپنی جگہ نہیں بنا سکا تھا۔  ۵۴؍مسلم امیدواروں  میں  سے ۱۷؍ طالبات ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال یوپی ایس سی کے نتائج میں مسلمانوں کی تعداد کم ہونے پر بڑے پیمانے میں  مسلمانوں  نے فکر مندی کا اظہار کیا تھا۔ مسلم دانشوران اور ہمددران قوم وملت یوپی ایس سی کے امتحانات میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح میںکمی پر کافی دلبرداشتہ تھے۔ لوگ مطالبہ کررہے تھے کہ ان وجوہات کا پتہ لگایا جائے جو مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی کا سبب ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۲۳ء کے نتائج میں ۵۱؍ مسلم امیداروںنے کامیابی حاصل کی تھی۔ ۲۰۲۱ء میں ۲۵؍ امیداروں  نے کامیابی حاصل کی تھی، اسی طرح ۲۰۲۲ء میں ۲۹؍امیدواروں کو کامیابی ملی تھی۔ 
 جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہترین کارکردگی
 جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی  نے یو پی ایس سی سول سروسیز امتحان۲۰۲۵ء میں  اپنا لوہا منوا لیا ہے۔ نتائج کے اعلان کےبعد جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق اکیڈمی کے۳۸؍ امیدوارامسال یوپی ایس سی  امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے مختلف آل انڈیا اور مرکزی خدمات میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ان کامیاب امیدواروں میں سے ۴؍ نے ٹاپ۵۰؍ رینک میں جگہ حاصل کی ہے۔ جامعہ  کے سینٹر سے تیاری کرنےوالے طلبہ نے یوپی ایس کی میرٹ لسٹ میں ۷؍ ویں، ۱۴؍ویں، ۲۴؍ ویں اور ۲۹؍ ویں مقا م پر قبضہ کیا ہے۔قابل ذکر  ہے کہ ان  کامیاب امیدواروں میں  ۱۵؍ طالبات ہیں ۔جامعہ کی چیف پبلک ریلیشن آفیسر صائمہ سعید نے  مذکورہ  تفصیلات فراہم کرتے ہوئے  اپنے سینٹر کی بہترین کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اس بیچ  معہ ملیہ اسلامیہ کی ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی   کی انچارج ثمینہ بانو نے اس کامیابی کا سہرا طلبہ کی مسلسل محنت اور جامعہ انتظامیہ کی بھرپور حمایت کو دیا۔ انہوں نے خاص طور پر وائس چانسلر اور رجسٹرار کی مسلسل رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی تعریف کی۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK