Inquilab Logo Happiest Places to Work

کانز: امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینی فوٹو جرنسلٹ فاطمہ حسونہ کو خراج عقیدت پیش کیا

Updated: May 19, 2025, 6:00 PM IST | Paris

امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کانز فلم فیسٹیول کے دوران فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

American actress Angelina Jolie. Photo: X
امریکی اداکارہ انجلینا جولی۔ تصویر: ایکس

امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے کانزفلم فیسٹیول کے دوران ابھرتے ہوئے اداکاروں جیسے میری کولمب اور فن بینیٹ کو ٹروپی چوپارڈ پیش کی ۔ کھانے کی تقریب میں انجلینا جولی نے دنیا میں جاری ہنگاموں کے دوران عالمی سنیما کی طاقت کے اثرات کی نشاندہی کی۔ 

انجلینا جولی نے فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کو خراج عقیدت پیش کیا
انجلینا جولی نے کہا کہ ’’ اپنی فلموں کے ذریعے دوسری سرزمینوں، یہاں تک کہ جنگی میدانوں کو بھی دکھاتے ہیں۔ ہم دوسرے ممالک تک جڑتے ہیں اور ان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔ ان تمام چیزوں تک رسائی حاصل کرنا ضروری ہے جو عالمی سنیما کو مزید قابل رسائی بناتی ہیں اور ہم ان چیزوں کا استقبال کریں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان اپرووا لاکھیہ کی فلم میں کرنل بکو ملا سنتوش کا کردار نبھائیں گے

بہت سے فنکاروں کے پاس اپنی کہانیاں بیان کرنے کیلئے آزادی نہیں ہے
انجلینا جولی نے مزید کہا کہ ’’ہم میں سے کوئی بھی کسی مخصوص وطن یا ملک سے تعلق نہیں رکھتا۔ دنیا کے بہت سے فنکاروں کے پاس اپنی کہانیاں بیان کرنے کیلئے آزادی اور تحفظ کی کمی ہے اور فاطمہ حسونہ جیسے بہت سے فنکاروںنے غزہ میںاپنی جانیں گنوائی ہیں۔ جیسے شیدن گردون نے سوڈان، وکٹوریہ ایمیلنا نے یوکرین اور دیگر فنکار، جنہوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں، آج یہاں ہمارےساتھ ہوسکتےتھے۔ ہم ایسے تمام فنکاروں کو خراج پیشکرتے ہیں جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر اپنی کہانیاں اور تجربات ہم تک پہنچائے کیونکہ انہوں نے ہمیں سیکھنے اور ترقی کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK