• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ وینزویلا کی تیل کی فروخت کوغیر معینہ مدت تک کنٹرول کرے گا: محکمہ توانائی کے اہلکار

Updated: January 08, 2026, 10:04 PM IST | Washington

امریکہ کے محکمہ توانائی کے اہلکار وں کا کہنا ہے کہ امریکہ وینزویلا کی تیل کی فروخت کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرے گا، یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک وینزویلا سے۵۰؍ ملین بیرل تیل حاصل کرے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے بدھ کے روز کہا کہ وینزویلا پر پابندی عائد کردہ تیل کی فروخت پر ان کا ملک غیر معینہ مدت تک کنٹرول رکھے گا۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک وینزویلا سے۵۰؍ ملین بیرل تیل حاصل کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نےوینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات کے دہشت گردی اورغیر قانونی تارکین وطن اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں جنہیں وینزویلا کی حکومت مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: روس نے اپنے ٹینکر کی ضبطی کو اکیسویں صدی کی بحری قزاقی قرار دیا

واضح رہے کہ ایک عرصے سے امریکہ اپنے الزامات دہراتا رہا ہے، اور وینزویلا  کے اطراف اپنے فوجی اڈوں پر تعینات فوجوں میں اضافہ کرتا رہا، اس کے علاوہ وینزویلا کے متعدد جہازوں پر منشیات کی ترسیل کے الزامات لگا کر تباہ کرچکا ہے، ساتھ ہی صدر مادورو کو بنا کسی ثبوت کے غیر قانونی تارکین وطن اور منشیات کا سوداگر قرار دیا ۔ بالآخر ایک خفیہ فوجی آپریشن کے بعد امریکی فوج کے خصوصی دستوں نے صدر مادورو کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد ملک کی نائب صدر نے عہدہ صدارت سنبھال لیا۔ تاہم اسی بحران کے دوران امریکہ وینزویلا کے تیل پر قابو کرنا چاہتا ہے، اور امریکی اہلکاروں کا بیان اسی منصوبے کا ایک حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چین کے ساتھ وینزویلا کے اقتصادی تعلقات برقرار رہیں گے

یاد رہے کہ امریکہ نے عرصے دراز سے وینزویلا پر پابندیاں عائد کی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کے پاس دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر ہیں لیکن وہ دنیا کے تیل پیدا کرنے والے اولین ۱۰؍ ممالک میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK