میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پیر کو کہا کہ طاقتور جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کے لیڈر کی ہلاکت ہونے والے فوجی آپریشن میں امریکہ براہِ راست شامل نہیں تھا اور اس نے حکومت کو صرف انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھی۔
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم - تصویر:آئی این این
میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے پیر کو کہا کہ طاقتور جالیسکو نیو جنریشن کارٹل کے لیڈر کی ہلاکت ہونے والے فوجی آپریشن میں امریکہ براہِ راست شامل نہیں تھا اور اس نے حکومت کو صرف انٹیلی جنس معلومات فراہم کی تھی۔نیمیسیو اوسیگرا سیروانتس جسے ایل مینچو کے نام سے جانا جاتا تھا، اتوار کو میکسیکو کی ریاست جالیسکو کے میونسپلٹی ٹاپالپا کے جنگلی بلند پہاڑی علاقے میں میکسیکو کی فورسیز کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔شینباؤم نے کہا کہ اوسیگرا کو ختم کرنے کیلئے کئے گئے آپریشن سے قبل کے مہینے میکسیکو کی سیکوریٹی اور انٹیلی جنس فورسیز نے بڑےاحتیاط سے منصوبہ بنایا اورحکومت ِ امریکہ نے محض اضافی انٹیلی جنس خدمات فراہم کیں۔
انہوں نے اس کارروائی میں امریکی کردار کے بارے میں دریافت کئے جانے پر کہا ’’تمام آپریشنز وفاقی فورسیز نے انجام دیے اور آپریشن میں امریکی افواج شامل نہیں تھیں۔ ہمارے درمیان وسیع پیمانے پر معلومات کا تبادلہ ہوا تھا۔‘‘شینباؤم انتظامیہ نے کہا کہ مختلف حکومتوں اور اداروں خاص طور پر امریکی نارتھرن کمانڈ اور انٹرپول نے اوسیگرا کی گرفتاری میں انٹیلی جنس تعاون فراہم کیالیکن کسی غیرملکی فوج نے ایل مینچو کی حکمرانی ختم کرنے والے اقدامات کی منصوبہ بندی میں کردار ادا نہیں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا ’’ امریکہ کے ساتھ سمجھوتہ بنیادی طور پر انٹیلی جنس شیئرنگ پر مبنی ہے۔مگر پورا آپریشن، اس کی منصوبہ بندی سمیت، وفاقی فورسز کی ذمہ داری تھی۔
میکسیکو کے سیکریٹری برائے قومی دفاع جنرل ریکارڈو ٹرویلا ٹریجو کے مطابق، حکام ایک روم کے ایک ساتھی سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے جس نے تصدیق کی کہ اوسیگرا ۲۱؍ فروری کو جالیسکو کے تپالپا علاقے میں روپوش ہے۔آپریشن کا ابتدائی مقصد اوسیگرا کو گرفتار کرنا تھا لیکن جب اس کے حفاظتی اہلکاروں نے میکسیکو کی فورسیز کے خلاف زور آور ردِعمل کا مظاہرہ کیا تو وہ اس دوران بری طرح زخمی ہو گیا۔اس کے پارٹنر، اس کے معاونین اور اس کے اندرونی حلقے سے متعلق تمام معلومات ہماری فوجی انٹیلی جنس سے آئیں۔ امریکہ کی جانب سے اضافی لیکن بہت اہم معلومات بھی فراہم کی گئیں، مگر جب یہ سب یکجا کر کے مناسب طریقے سے تجزیہ کیا گیا تو اس نے ہمیں اس کا صحیح مقام بتایا۔