Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے ہندوستانی ٹریول ایجنسیوں پر ویزا پابندی عائد کی

Updated: May 21, 2025, 1:15 PM IST | Washington

امریکی محکمہ خارجہ نے ہندوستان میں مقیم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور سینئر عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے’’امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن میں جان بوجھ کر سہولت فراہم‘‘ کی۔

So far in 2025, 682 Indians have been deported from the US. Photo: INN.
۲۰۲۵ءمیں اب تک۶۸۲؍ ہندوستانیوں کو امریکہ سے واپس بھیجا جا چکا ہے۔ تصویر: آئی این این۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ہندوستان میں مقیم ٹریول ایجنسیوں کے مالکان، ایگزیکٹوز اور سینئر عہدیداروں پر ویزا پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جن پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے’’امریکہ میں غیر قانونی امیگریشن میں جان بوجھ کر سہولت فراہم‘‘ کی۔ محکمہ کے ترجمان ٹمی بروس نے پیر کو اس اقدام کا اعلان کیا تاہم، ویزا پابندیوں سے متاثر ہونے والوں، بشمول افراد یا ٹریول ایجنسیوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔ بیان میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ امریکہ میں ’’غیر قانونی امیگریشن‘‘ کو کس طرح سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہ سلمان فلسطینی شہداء، قیدیوں کے ۱۰۰۰؍ لواحقین کی حج ۲۰۲۵ء کی میزبانی کریں گے

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہندوستان میں اس کے قونصلر امور اور سفارتی سیکوریٹی سروس مشن نےغیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کی کارروائیوں میں سہولت کاری میں مصروف افراد کی نشاندہی کی ہے۔ اس نے ٹریول ایجنسیوں کے نمائندوں پر ویزا پابندیاں جاری رکھنے کا عزم کیا تاکہ ایسے اسمگلنگ نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے۔ ویزا پابندی ان افراد پر بھی لاگو ہو گی جو بصورت دیگر ویزا سے مستثنیٰ پروگرام کیلئے اہل ہوں گے۔ محکمہ خارجہ کا اشارہ ان لوگوں کے حوالے سے تھا جو۹۰؍ دن تک کیلئے امریکہ جانے کیلئے سیاحتی ویزا کی ضرورت سے مستثنیٰ ہیں۔ بروس نے کہا، ’’امریکی امیگریشن قوانین اور پالیسیوں کا نفاذ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور امریکیوں کے تحفظ کیلئے اہم ہے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: وہائٹ ہائوس میں ہوئی حجت کے بعد وینس اور زیلنسکی کی پہلی ملاقات

بتا دیں کہ جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس سال وہائٹ ہاؤس واپس آئے ہیں، ان کی انتظامیہ نے مہاجرت کے خلاف نمایاں طور پر کریک ڈاؤن کیا ہے، ہزاروں تارکین وطن کو ملک بدر کیا ہے۔ ان میں بعض ایسے معاملات شامل ہیں جو عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی سمجھے جاتے ہیں۔ دنیا بھر میں امریکی سفارت خانوں کی سوشل میڈیا تنظیمیں امریکی ویزا ہولڈرز کو خبردار کر رہی ہیں کہ وہ اپنے ویزوں کی مدت سے زیادہ قیام نہ کریں اور اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ بصورت دیگر انہیں ملک بدری اور مستقل پابندی کا خطرہ ہو گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK