Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ ایران جنگ کا اثر: ہندوستان میں ڈائٹ کوک کی قیمت میں ۲۵؍ فیصد اضافہ

Updated: July 25, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai

امریکہ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں سپلائی میں رکاوٹوں کے باعث ہندوستان میں ڈائٹ کوک مہنگی ہوگیا ہے۔ ایلومینیم کینز کی قلت کے سبب کوکا کولا نے ۳۰۰؍ ملی لیٹر کے بجائے ۳۳۰؍ ملی لیٹر درآمدی کین فروخت کرنا شروع کر دیے ہیں، جن کی قیمت ۴۰؍  روپے سے بڑھ کر ۵۰؍ روپے ہو گئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکہ ایران جنگ کے عالمی معاشی اثرات اب روزمرہ صارفین تک بھی پہنچنے لگے ہیں۔ جنگ کے نتیجے میں خلیجی خطے سے ایلومینیم کی سپلائی متاثر ہونے کے بعد ہندوستان میں ڈائٹ کوک کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ کمپنی نے اس کی پیکنگ بھی تبدیل کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں پہلے فروخت ہونے والا ۳۰۰؍ ملی لیٹر ڈائٹ کوک کین کی قیمت ۴۰؍ روپے تھی، لیکن اب اس کی جگہ ۳۳۰؍ ملی لیٹر درآمدی کین متعارف کرایا گیا ہے جس کی قیمت ۵۰؍ روپے رکھی گئی ہے۔ اگرچہ نئی کین کا حجم زیادہ ہے، لیکن فی ملی لیٹر قیمت کے حساب سے صارفین کو تقریباً ۶ء۱۳؍ فیصد زیادہ ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے، جبکہ مجموعی قیمت میں ۲۵؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پرھئے’’جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے‘‘

ذرائع کے مطابق مسئلے کی بنیادی وجہ آبنائے ہرمز کے راستے ایلومینیم کی سپلائی میں رکاوٹ ہے۔ ہندوستان میں ڈائٹ کوک تقریباً مکمل طور پر ایلومینیم کینز میں فروخت ہوتی ہے، اس لیے خام مال کی کمی نے اس کی دستیابی اور قیمت دونوں کو متاثر کیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر کمپنی نے جنوب مشرقی ایشیا سے بڑی کین درآمد کرنا شروع کی ہیں تاکہ سپلائی برقرار رکھی جا سکے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان میں ڈائٹ کوک کی قلت نے سوشل میڈیا پر بھی ایک نیا رجحان پیدا کر دیا ہے۔ بعض شہروں میں ’’ڈائٹ کوک پارٹیز‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں محدود دستیاب ڈائٹ کوک کے ساتھ خصوصی تقریبات رکھی جا رہی ہیں۔ بعض تقریبات میں داخلے کی فیس بھی وصول کی جا رہی ہے، جس نے اس کمی کو ایک سوشل میڈیا ٹرینڈ میں بدل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرائیل کی بمباری سے مسجد شہید

ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ بحران اس بات کی واضح مثال ہے کہ جغرافیائی کشیدگی صرف تیل یا گیس تک محدود نہیں رہتی بلکہ عالمی سپلائی چین کے ذریعے روزمرہ استعمال کی مصنوعات کو بھی متاثر کرتی ہے۔ ایلومینیم کی ترسیل میں خلل نے نہ صرف پیکجنگ کی لاگت بڑھائی بلکہ کمپنیوں کو متبادل ذرائع اور نئی پیکنگ اختیار کرنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔ اب تک کوکا کولا انڈیا نے قیمتوں میں اضافے یا نئی پیکنگ کے حوالے سے کوئی باضابطہ تفصیلی بیان جاری نہیں کیا، تاہم مارکیٹ میں نئی قیمتوں پر فروخت شروع ہو چکی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK