امریکہ نے ۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ءمیں صحت کی سہولیات کی فنڈنگ میں نمایاں کمی کی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد امریکی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی (یو ایس اے آئی ڈی) نے ۵۳۰۰؍ سے زائد گرانٹس اور معاہدے ختم کر دیے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 24, 2026, 4:03 PM IST | New York
امریکہ نے ۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ءمیں صحت کی سہولیات کی فنڈنگ میں نمایاں کمی کی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد امریکی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی (یو ایس اے آئی ڈی) نے ۵۳۰۰؍ سے زائد گرانٹس اور معاہدے ختم کر دیے ہیں۔
امریکہ نے ۲۰۲۵ء اور ۲۰۲۶ءمیں صحت کی سہولیات کی فنڈنگ میں نمایاں کمی کی ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی واپسی کے بعد امریکی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی (یو ایس اے آئی ڈی) نے ۵۳۰۰؍ سے زائد گرانٹس اور معاہدے ختم کر دیے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس کا اثر خواتین کی صحت کی سہولیات پر بھی پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ میں ایچ آئی وی سے متعلق خدمات کی فنڈنگ میں بھی کمی کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا سی این این کے مطابق جنوبی افریقہ کی نرس کیفن اوجونگا نے کہا کہ گزشتہ سال امریکی امدادی پروگرام میں بڑی کٹوتی کے باعث وہاں خواتین کے لیے حالات کافی خراب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی فنڈنگ کی وجہ سے موبائل کلینکس کے ذریعے مفت برتھ کنٹرول، زچگی کے معائنے اور اس سے متعلق دیگر صحت کی سہولیات آسانی سے دستیاب تھیں۔ لیکن ٹرمپ حکومت کے حکم پر یو ایس اے آئی ڈی نے اچانک فنڈنگ ختم کر دی۔ اس کے ساتھ ہی خاندانی منصوبہ بندی کے لیے دی جانے والی امداد میں بھی کمی کر دی گئی۔
سی این این نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران چھ ممالک میں متعدد طبی فراہم کنندگان اور غیر منافع بخش اداروں سے بات کی۔ ان کے مطابق صحت کے کارکنوں کی برطرفی، برتھ کنٹرول کی شدید کمی اور سپلائی چین کے مسائل نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ دور دراز علاقوں میں خواتین کے پاس بہت کم متبادل موجود ہیں، جس کی وجہ سے امریکی فنڈنگ میں کمی کے اثرات اور بھی زیادہ سنگین ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مونٹ سینٹ مشیل جزیرہ، فرانس: دن بھر میں دو مرتبہ دنیا سے علاحدہ ہوجاتا ہے
امریکہ کی اس کٹوتی کا اثر خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق ادویات پر بھی پڑا ہے۔ انٹرنیشنل پلانڈ پیرنٹ ہڈ فیڈریشن کے اندازے کے مطابق فنڈنگ میں کمی کے باعث دنیا بھر میں تقریباً ۱۴۰۰؍ طبی کلینکس بند ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ۲۰۲۵ء میں ۹؍ ملین افراد کو جنسی اور تولیدی صحت کی سہولیات میسر نہیں آئیں گی۔
تخفیف کے بعد ٹرمپ حکومت نے مالی سال ۲۰۲۷ء کے بجٹ میں عالمی صحت پروگرام کے لیے مزید کمی کی تجویز پیش کی ہے، جس سے اربوں ڈالر کی فنڈنگ کم ہو جائے گی اور خاص طور پر تولیدی صحت کے تمام پروگرام ختم ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر کی فلم ۱۱؍ جون ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی
بجٹ تجویز میں کہا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی فنڈنگ برتھ کنٹرول تک بلا رکاوٹ رسائی کی حمایت نہ کرے۔ تاہم صدر ٹرمپ کی بجٹ اپیل حتمی نہیں ہے کیونکہ فنڈنگ کی منظوری کانگریس دیتی ہے، لیکن یہ حکومت کی اخراجاتی ترجیحات کی عکاسی ضرور کرتی ہے۔