• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی شٹ ڈاؤن کو ایک ماہ مکمل: اسپیکر نے ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی

Updated: November 01, 2025, 5:04 PM IST | Washington

ٹرمپ نے یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن کا الزام ڈیموکریٹ سینیٹرز پر عائد کیا اور انہیں ”پاگل دیوانے“ قرار دیا جو ”نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔“

Donald Trump. Photo: X
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: ایکس

امریکی ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سینیٹ میں فلی بسٹر ختم کرنے کی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ جانسن نے جمعہ کو دیئے گئے ایک بیان میں اس اصول کو ختم کرنے کیلئے ”جوہری متبادل “ اختیار کرنے کے خلاف خبردار کیا۔ واضح رہے کہ فلی بسٹر کے اصول کی رو سے ۴۱ سینیٹرز زیادہ تر قانون سازی کو روک سکتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جانسن نے کہا کہ وہ شٹ ڈاؤن کے طویل ہونے پر ٹرمپ کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فلی بسٹر سینیٹ میں طاقت کے اہم توازن (چیک اینڈ بیلنس) کے طور پر کام کرتا ہے۔ جانسن نے خبردار کیا کہ ”اگر صورتحال مختلف ہوتی، تو مجھے نہیں لگتا کہ ہماری ٹیم اسے پسند کرے گی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس اصول کو ختم کر دیا گیا تو ڈیموکریٹس ”سپریم کورٹ کو بھر سکتے ہیں، ڈی سی اور پورٹو ریکو کو ریاستیں بنا سکتے ہیں یا بندوق کے حقوق کو محدود کر سکتے ہیں۔“

یہ بھی پڑھئے: شٹ ڈاؤن کے باعث۴؍ کروڑ امریکیوں کو خوراک کی امداد سے محروم ہونے کا خطرہ

ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کوشٹ ڈاؤن کا ذمہ دار ٹھہرایا، انہیں ’’پاگل‘‘ اور ’’دیوانہ‘‘ قرار دیا

دریں اثنا، ٹرمپ نے یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن کا الزام ڈیموکریٹ سینیٹرز پر عائد کیا اور انہیں ”پاگل دیوانے“ قرار دیا جو ”نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔“ فلوریڈا میں نامہ نگاروں گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ”شٹ ڈاون اس لئے جاری ہے کیونکہ ڈیموکریٹس نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کا کیا مسئلہ ہے۔ وہ پاگل دیوانے بن چکے ہیں۔“ انہوں نے ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ ”ملک کو کھولیں“ تاکہ دونوں فریق مل کر اس تعطل کو حل کرسکیں۔

ٹرمپ کا خوراک کی امداد کیلئے فنڈز حاصل کرنے کی ہدایت

شٹ ڈاؤن کے درمیان، ٹرمپ نے حکومتی وکلاء کو ’سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام‘ (اسنیپ) کو قانونی طور پر فنڈ دینے کیلئے عدالت سے منظوری لینے کی ہدایت دی۔ امریکہ کی دو عدالتوں نے اس بارے میں متضاد فیصلے جاری کیے ہیں کہ آیا ہنگامی فنڈز اسنیپ کیلئے استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے لکھا: ”میں نہیں چاہتا کہ امریکی بھوکے رہیں صرف اس لئے کہ بنیاد پرست ڈیموکریٹس صحیح کام کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔“

یہ بھی پڑھئے: امریکہ شٹ ڈاؤن: معیشت کو ۱۴؍ ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ: سی بی او

بندش کے طویل ہونے پر پروازوں میں خلل کا امکان

وزیر ٹرانسپورٹیشن سین ڈفی نے خبردار کیا کہ جیسے ہی شٹ ڈاؤن پانچویں ہفتے میں داخل ہوگا، ہوائی سفر اور پروازوں کی تاخیر مزید بڑھتی جائے گی۔ ٹی ایس اے ایجنٹس اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز سمیت وفاقی ملازمین کے بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر ڈفی نے کہا کہ ”آپ ہوائی حدود میں اور بھی زیادہ خلل دیکھیں گے۔“

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK