Updated: September 08, 2023, 1:42 PM IST
| New Delhi
امریکی محکمۂ خزانہ کی سیکریٹری جینیٹ ایل ییلن نے نئی دہلی میں ہونے والے جی ۲۰؍ کانفرس کے تعلق سے کہا کہ امریکہ، ہندوستان اور امریکہ کی دوستی کو مضبوط کرنےکی جانب گامزن ہے۔ ہندوستان کی صدارت میں جی ۲۰؍ اہم مسائل کے حل نکالنے میں کامیابی حاصل کرے گا۔ روس یوکرین جنگ کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ عالمی ترقی کیلئے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ روکنی ہوگی
امریکہ محکمہ خزانہ کی سیکریٹری جینٹ ایل ییلن۔ تصویر: آئی این این
امریکہ کے محکمہ خزانہ کی سیکریٹری جینیٹ ایل ییلن نے کہا کہ امریکہ جی ۲۰؍ اجلاس میں ہند امریکہ دوستی کو مزید مضبوط کرنے کی جانب گامزن ہے اور بین الاقوامی زراعتی کاموں اور فوڈ سیکوریٹی پروگراموں میں تعاون کیلئے شراکت داری کو بڑھانے کا خواہشمند بھی ہے۔ انہوں نے ایک پریس بریفنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہم بین الاقوامی زراعت اور فوڈ سیکوریٹی پروگراموں میں تعاون کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کی دوستی کو مزید مستحکم کرنے کو اس ہفتے سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ ہمارے نزدیک دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کافی اہم ہیں۔ ہم نے جون میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کا امریکہ میں پرتپاک استقبال بھی کیا تھا۔ امریکہ بر اعظم ایشیاء کے باہر وسیع ہندوستانی ڈائسپورا کا مرکز ہے اور امریکہ ہندوستان کا وسیع برآمدی مارکیٹ بھی ہے۔ ییلن نے یہ تصدیق بھی کی کہ جی ۲۰؍ اجلاس میں ہندوستان کی قیادت ہمیشہ مؤثر ثابت ہو گی اور جی ۲۰؍ گروپ ہندوستان کی صدرات میں متعدد اہم مسائل پر کامیابی حاصل کرے گا۔
ہم جی ۲۰؍ کے تئیں ہندوستان کے مقاصد سے اتفاق کرتے ہیں ہمارے بھی جی ۲۰؍ کیلئے یہی مقاصد ہیں۔ ہم نے بہت سےاہم چیلجیز پر قابو پایا ہے اور ہمیں مکمل کثیرالجہتی ترقیاتی نظام کو تبدیل کرنے میں کافی کامیابی بھی ملی ہے۔
انہوں نے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سود کی شرح اور سست بین الاقوامی ترقی کے خدشے کے تعلق سے بھی تبصرہ کیا اور زور دیا کہ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ نے توانائی اورخوارک کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً! ہمیں بین الاقوامی ترقی کے تعلق آگاہ رہنا ہوگا۔ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ کا سب سے زیادہ اثر یہ ہوا ہے کہ اس کے سبب توانائی اور خواراک کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ متعدد جی ۲۰؍ میٹنگوں میں یہ کہا جا چکا ہے کہ بین الاقوامی کی ترقی کیلئے سب سے اہم چیز جو ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ روس یوکرین کے خلاف اپنی جنگ ختم کر دے۔ حال ہی میں آئی ایم ایف نے اسکے کچھ مالیاتی تخمینے کو بہتر کیا ہے۔
جب ان سے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ کے دہلی میں جی ۲۰؍ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس پر زور دیا کہ جی ۲۰؍ بین الاقوامی چیلنجز کا بنیادی حل ہے اور اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہم اسے بین الاقوامی بنیاد پر ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر دیکھتے ہیں جو عالمی اقتصادیات خاص طور پر جنوب کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے۔