Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ٹرمپ انتظامیہ، جی پی ایس کے ذریعے غیر قانونی تارکینِ وطن کی نگرانی کرے گی

Updated: June 30, 2025, 9:56 PM IST | Washington

امریکی انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جی پی ایس کے ذریعے تمام تارکینِ وطن کی لازمی نگرانی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ اقدام، ملک میں تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکی انتظامیہ جلد ہی تمام تارکینِ وطن کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے اور ان کی لازمی نگرانی کے مقصد کے تحت جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسیز کے ذریعے ان کی نگرانی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا سکتی ہے۔ یہ اقدام، ملک میں تارکین وطن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ہفتے ریپبلکن ممبران کی اکثریت والی ہاؤس ایپروپرییشنز کمیٹی نے ایک بل کو منظوری دی ہے جس میں پناہ گزینوں کی حمایت کو محدود کرنے اور نگرانی کو بڑھانے کے کئی اقدامات شامل ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی فنڈنگ سے متعلق یہ قانون، اب امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا جس پر اس وقت ٹرمپ کی پارٹی کا کنٹرول ہے۔ بل میں کہا گیا ہے کہ مقیم غیر قانونی تارکین وطن کیلئے حراستی بستروں کیلئے فنڈنگ کو ترجیح دی جائے گی اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ جو غیر ملکی تارکینِ وطن زیرحراست نہیں ہیں، ان کی امیگریشن پراسیسنگ کے دوران جی پی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے لازمی نگرانی کی جائے۔ غیر ملکیوں کیلئے جسمانی شناختی کارڈ کی تیاری، پائلٹ یا انتظام پر پابندی عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب

اس بل کے تحت، "تمام غیر زیر حراست تارکین وطن"، جن میں طلبہ اور پناہ گزین بھی شامل ہیں، کی جی پی ایس کے ذریعے لازمی نگرانی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ ان کی امیگریشن کارروائیوں کی مدت کیلئے یا اگر ہٹانے کا حکم دیا گیا تو ہٹانے تک لاگو ہوگا۔ یعنی کوئی بھی فرد جو امیگریشن پروسیسنگ یا ہٹانے کی کارروائیوں سے مشروط ہے، اسے ٹریکرز پہننے کی ضرورت ہوگی (اگر وہ حراست میں نہیں رکھے گئے تھے)۔ یہ ان ویزا ہولڈرز کو بھی متاثر کرے گا جو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا جن کے ویزے منسوخ کر دیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں ہٹانے کی کارروائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک نے ٹرمپ کے’’ بگ بیوٹی فل بل‘‘ کو صریح دیوانگی قرار دیا

مالی سال ۲۰۲۶ء ہوم لینڈ سیکیورٹی ایپروپرییشنز ایکٹ` میں امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کو ۱۱ ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ اس طرح یہ ایکٹ ٹرمپ کے سخت گیر وعدوں کو پورا کرتا ہے جس میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میں ڈی ای آئی (ڈائیورسٹی، ایکویٹی اور انکلوژن) فنڈنگ کے خلاف نئی پابندیاں شامل ہیں۔ اگر نیا بل منظور ہو جاتا ہے تو اسی طرح کی ٹیکنالوجی وسیع پیمانے پر نگرانی کیلئے استعمال کی جائے گی۔ لیکن، یہ اب بھی واضح نہیں ہے کہ ان پناہ گزینوں کی نگرانی کا کام کس کو سونپا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK