• Thu, 09 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: کیلیفورنیا دیوالی کے دن سرکاری تعطیل قراردینے والی تیسری ریاست بنی

Updated: October 09, 2025, 2:03 PM IST | California

امریکی ریاست کیلیفورنیا دیوالی کے دن سرکاری تعطیل قرار دینے والی تیسری ریاست بن گئی ہے، حکومت کے اس فیصلے کے پیچھے کئی سیاستدانوں کی کوشش کارفرما تھی، گورنر گیوِن نیوسم نے ہند نژاد امریکیوں کے ثقافتی تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے اس بل پر دستخط کردئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ کیلیفورنیا دیوالی کو سرکاری ریاستی چھٹی قرار دینے والی تیسری امریکی ریاست بن گئی ہے۔ ستمبر میں’’اے بی ۲۶۸؍‘‘کے عنوان سے دیوالی کو سرکاری ریاستی چھٹی قرار دینے کا بل رکن  اسمبلی آش کالرا نے پیش کیا تھا، جو کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں کامیابی سے منظور ہوا۔ اس بل کی شریک مصنفہ ڈاکٹر درشانا پٹیل ہیں۔ گورنر گیوِن نیوسم نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے دیوالی کو ریاستی چھٹی قرار دینے والے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔ ہندو امریکن فاؤنڈیشن نے کالرا اور پٹیل کا شکریہ ادا کیا، جو کیلیفورنیا اسمبلی کے دو ہندوستانی نژاد ارکان ہیں جنہوں نے اس بل کو عملی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ انڈیااسپورا نے اس قانون سازی کو ہندوستانی امریکیوں، خاص طور پر کیلیفورنیا میں مقیم افراد کے لیے’’تاریخی‘‘ قرار دیتے ہوئے اسے اس کمیونٹی کی ثقافتی روایات اور ریاست کی طویل المدتی خدمات کے لیے ایک اقدام قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’مسلمانوں کو اپنا کردار، گفتار اور طرزِ زندگی اسوۂ حسنہ کے مطابق بنانا چاہیے ‘‘

تنظیم کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا میں رہنے والے دس لاکھ سے زائد ہندوستانی امریکیوں کے لیے یہ فیصلہ بہت فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ اس نے مزید کہا کہ اس کمیونٹی نے معیشت اور عوامی خدمت سے لے کر فنون، سائنس اور شہری زندگی کو تقویت دینے تک کیلیفورنیا کے متنوع اور پرجوش منظر نامے کو تشکیل دینے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انڈیااسپورا  نے نوٹ کیا کہ کیلیفورنیا نے اس کمیونٹی کو خوش آمدید کہا ہے اور دیوالی کو ریاستی چھٹی قرار دینے کا اعلان اس بات کی علامت ہے کہ ہندوستانی امریکی نہ صرف کیلیفورنیا کا حصہ ہیں بلکہ اس کی شناخت کا لازمی جزو ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ نسل کشی پر ممدانی کے پوسٹ پر اسرائیل برہم، نیویارک میں اسرائیلیوں کی ریلی میں ممدانی شریک ہوئے

انڈیااسپورا نے یہ بھی واضح کیا کہ نیویارک شہر نے دیوالی کے موقع پر سرکاری اسکول بند کر کے ایک انقلابی قدم اٹھایا تھا، جہاںایک نومبر۲۰۲۴ء کو اس تہوار کے لیے پہلی سرکاری اسکول چھٹی تھی۔ نیویارک شہر سے باہر نیویارک ریاست کے کئی ڈسٹرکٹس اسکول بھی دیوالی کو چھٹی کے طور پر منائیں گے۔سلیکان ویلی کے نامور انٹرپرینیور، مخیر اور جو بائیڈن کے سابق مشیر اجے بھٹوریہ نے اس اعلان کو کیلیفورنیا کی جامعیت اور ثقافتی جشن کے راستے کا ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دیوالی مشکل حالات پر امید کی فتح کی علامت ہے ۔ایک ایسا پیغام جو کیلیفورنیا میں رہنے والے تقریباً دس لاکھ جنوبی ایشیائی باشندوں کے لیے گہری معنویت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK