اس تعاون کا مقصد ڈیری اور غیر ڈیری دونوں شعبوں میں ایک شفاف، ٹیک پر مبنی ایکو سسٹم بنانا ہے۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 12:32 PM IST | Agency | Mumbai
اس تعاون کا مقصد ڈیری اور غیر ڈیری دونوں شعبوں میں ایک شفاف، ٹیک پر مبنی ایکو سسٹم بنانا ہے۔
امریکہ کی کمپنی بانکائی وینچرس فن ٹیک ، بلاک چین اور اے آئی کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس نے فوڈ برانڈ ہری بول کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد ڈیری اور غیر ڈیری دونوں شعبوں میں ایک شفاف، ٹیک پر مبنی ایکو سسٹم بنانا ہے جو کہ روایتی جدید ڈجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ جوڑ کر اخلاقی خوراک کے نظام کے ڈیزائن، پیمانے اور اعتماد کو نئے سرے سے متعین کرے گا۔
یہ شراکت داری نئے اصولوں اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے، جو اخلاقی وسائل کی فراہمی، دیہی بااختیار بنانے، جانوروں کی فلاح و بہبود اور پوری سپلائی چین میں شفافیت پر مرکوز ہے۔ بانکائی وینچرس کی شریک بانی امی برہم بھٹ نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جدت کا اعلیٰ ترین مقصد اس وقت حاصل ہوتا ہے جب اسے ہمدردی کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ ہری بول ایک بہتر خوراک کے نظام کی ایک مثال ہے جو اسے بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔ ہمیں اس تحریک میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے۔یاچنیت پشکرنا، سی ای او اور ڈائریکٹر، ہری بول نے کہا کہ بانکائی وینچرس کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔