• Wed, 25 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ پر نئے اسرائیلی حملے، کم از کم۹؍ فلسطینی جاں بحق

Updated: November 25, 2026, 1:04 PM IST | Agency | Gaza

متوفیوں میں غزہ کے داخلی سیکوریٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل بھی شامل۔ اقوام متحدہ کے امدادکارکن کی موت پر ’انروا‘ نے کارکنوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔

The body of a person killed in an Israeli military attack is being carried away. Photo: INN
اسرائیلی فوج کے حملے میں جاں بحق ہو نے شخص کی لاش لے جائی جارہی ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں پیر کی شب اور منگل کی صبح کئے گئے ۴؍ اسرائیلی حملوں میں کم از کم ۹؍ فلسطینی جاں بحق ہوگئےجن میں   وزارت داخلہ کے ایک سینئر سیکوریٹی اہلکار بھی شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ داخلی سیکوریٹی سروس کے ڈائریکٹر جنرل نعیم ابو نحل غزہ سٹی کے مغرب میں ہونے والے ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل حماس کی  سیکوریٹیفورسیز کو نشانہ بناتا رہے گا۔

غزہ   کے مختلف اسپتالوں کے مطابق   دیگر ۳؍ اسرائیلی حملوں میں مزید ۸؍ افراد مارے گئے۔ ان میں وسطی غزہ   میں ایک فضائی حملے میں ایک بچہ جبکہ خان یونس میں مارے جانے والے  ۳؍ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اطلاع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں۳؍ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس نے خان یونس میں  پولیس فلسطینی چیک پوسٹ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس سے۳؍ افراد جاں بحق اور۵؍ زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ایران کے خلاف فوری کارروائی کی ضرورت نہیں‘‘

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں اقوامِ متحدہ کے امدادی کارکن کی موت پر اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے غزہ میں اپنے امدادی کارکنوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔گزشتہ روز جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ’انروا‘ کا ایک رکن جاں بحق اور ۳؍ اراکین زخمی ہو گئے تھے۔اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ’انروا‘ کے مطابق غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ میں ۲۰۲۳ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ۳۹۷؍  امدادی کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ان پولیس اہلکاروں کی  موت سے متعلق سوالات پر کوئی فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ گزشتہ سال جنگ بندی کے بعد سے اسرائیل حماس کے زیر انتظام علاقوں میں متعدد پولیس مراکز کو نشانہ بنا چکا ہے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ یہ ادارے اس خطے میں حماس کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کا ذریعہ ہیں۔

اس بارے میں حماس کا کہنا ہے کہ خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی قلت اور عدم استحکام کے ماحول میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کا کردار ضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK