• Sun, 29 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: مینیاپولس کے قریب حملے کا شکار صومالی امریکی اوبر ڈرائیور ہلاک

Updated: November 29, 2026, 9:03 PM IST | Minneapolis

امریکی حکام کے مطابق ایک صومالی امریکی اوبر ڈرائیور جو اس ماہ مینیاپولس کے مضافاتی علاقے میں ایک مسافر کے حملے کا شکار ہوا تھا، ہلاک ہو گیا ہے، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک نیوز ریلیز میں اعلان کیا۔

Muhammad Yousef. Photo: X
محمد یوسف۔ تصویر: ایکس

امریکی حکام کے مطابق ایک صومالی امریکی اوبر ڈرائیور جو اس ماہ مینیاپولس کے مضافاتی علاقے میں ایک مسافر کے حملے کا شکار ہوا تھا، ہلاک ہو گیا ہے، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک نیوز ریلیز میں اعلان کیا۔ایڈووکیسی گروپ نے کہا کہ۵۱؍ سالہ محمد یوسف سنیچر کی صبح ہینیپین کاؤنٹی میڈیکل سینٹر میں انتقال کر گئے۔ حکام نے کہا کہ یوسف کا۱۴؍ نومبر کے حملے سیٹ بیلٹ سے گلا گھونٹنے، اپنی ہی کار سے کچلنے اور کھائی میں چھوڑنے کے بعد شدید زخموں کا علاج کیا جا رہا تھا۔بعد ازاں مسلم شہری حقوق کی تنظیم CAIRنے کہا، ’’مینیسوٹا محمد کے خاندان، پیاروں، اور بہت سے ساتھی ڈرائیوروں اور کمیونٹی ممبران کے ساتھ دلی تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کرتا ہے جو ان کے ساتھ کھڑے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بونڈی بیچ حملہ: لوگوں کی جانیں بچانے والے احمد الاحمد کو آسٹریلیا کا اعلیٰ ترین اعزاز

واضح رہے کہ ۲۵؍ سالہ سمیت اپوروا پٹیل پر حملے میں سیکنڈ ڈگری قتل کی کوشش اور کار جیکنگ کا الزام لگایا گیا تھا۔ ہینیپین کاؤنٹی اٹارنی میری موریارٹی نے سنیچرکو سوشل میڈیا پر شیئر کردہ بیان میں کہا کہ الزامات کی سیکنڈ ڈگری جان بوجھ کر قتل میںتجدید کی جائے گی۔جبکہ پٹیل کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق، جب یوسف نے ایک مسافر کو اٹھایا،یوسف اپنے بھائی کے ساتھ فون پر بات کررہے تھے، جو اوبر ڈرائیور بھی ہیں ۔ یوسف کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس نے مسافر کو یوسف سے یہ کہتے سنا کہ اسے محمد نام پسند نہیں ہے، عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے۔ بعد میں اس نے یوسف کو صومالی زبان میں چیختے ہوئے سنا کہ اسے بیلٹ سے گلا گھونٹا جا رہا ہے اور کار سے کچلا جا رہا ہے۔ تاہم موریارٹی نے کہا ہے کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ثبوت نہیں ہیں کہ حملہ تعصب سے متاثر تھا۔

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی عوام سے یکجہتی کا عالمی دن، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تشویش

بعد ازاں یوسف کے بیٹے مصطفیٰ عثمان، جو یوسف کے پانچ بچوں میں سب سے بڑے ہیں، نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ان کے والد۱۹۹۳ءمیں امریکہ آئے تھے اور برسوں تک ڈرائیور کے طور پر کام کرتے رہے۔دریں اثناء یوسف کے خلاف تشدد نے صومالی برادری میں خوف پیدا کر دیا۔ مینیسوٹا میں امریکہ میں سب سے بڑی صومالی آبادی ہے، جن میں سے بہت سے مینیاپولس-سینٹ پال کے علاقے میں آباد ہیں۔ ان میں بھاری اکثریت امریکی شہریت کے حامل ہیں۔حملے کے بعد، عثمان نے کہا کہ ان کے والد کی حالت اچھی نہیں تھی اور وہ پانچ سرجری سے گزر چکے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK