ایک ہندوستانی شخص نے امریکی اسٹور سے ویڈیو شیئر کی ، جس میں بھنڈی کی قیمت ۷۲۰۰؍ روپے فی کلو کے دام نے سب کی توجہ اپنی جانب راغب کرلی۔
EPAPER
Updated: June 08, 2026, 1:56 PM IST | Washington
ایک ہندوستانی شخص نے امریکی اسٹور سے ویڈیو شیئر کی ، جس میں بھنڈی کی قیمت ۷۲۰۰؍ روپے فی کلو کے دام نے سب کی توجہ اپنی جانب راغب کرلی۔
امریکا میں رہنے والے ایک ہندوستانیشخص کا کرانہ خریداری کا تجربہ وائرل ہو گیا جب اس نے دیکھا کہ بھنڈی (اوکرا) کی قیمت تقریباً ۴۰؍ ڈالر فی پاؤنڈ ہے۔ اس نے جب ہندوستانی کرنسی میں قیمت کا حساب لگایا تو یہ تقریباً۷۲۰۰؍ روپے فی کلو بنتی ہے، جو ہندوستان میں عام بھنڈی کی قیمت سے مکمل طور پر مختلف ہے۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں، صارف آشیش آہوجا نے لکھا،’’سچ بتانا، ۷۲۰۰؍میں بھنڈی یا اتنے میں تو پورا فرج بھر جاتا ہے؟ ہم بھنڈی کو ایک بنیادی روزمرہ کی سبزی کے طور پر کھاتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں یہ صرف ایک سبزی ہے۔ لیکن امریکہ میں، وہ اسے ڈیپ فرائی کرتے ہیں، ایک چھوٹے ڈبے میں پیک کرتے ہیں، اور اچانک یہ ایک پریمیم ناشتہبن جاتی ہے۔۸۵؍ گرام ۶؍ اعشاریہ ۵۰؍ ڈالر(تقریباً ۶۰۰؍ روپے) میں۔ یہ لیز سے بھی مہنگی ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: برطانیہ اور تیونس میں بڑے پیمانے پر فلسطین حامی مظاہرے، جنگ بندی کا مطالبہ
بعد ازاں وائرل ویڈیو میں، ہندوستانی شخص بھنڈی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ یہ وہی بھنڈی ہے جو ہم ہندوستان میں سبزی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، لیکن یہاں یہ ایک الگ ناشتہ کے طور پر دستیاب ہے، جس میں ڈیپ فرائی کرکے مصالحے ڈالے گئے ہیں۔اب تک اس ویڈیو کو ۵۰۰۰؍سے زائد لائیکس،۱۰۰؍ سے زائد تبصرے اور۲۵۳؍ سے زائد شیئرکیا جاچکا ہے۔ جبکہ تبصرے کرنے والوں نے مختلف علاقوں میں بھنڈی کی قیمتیں بتاتے ہوئے مزاحیہ ردعمل بھی دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’خریداری کی طاقت‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’۶۰؍ روپے کلواور تیسرے نے تبصرہ کیا’’بہت مہنگی‘‘۔