Inquilab Logo Happiest Places to Work

اترپردیش: پہلگام حملے کو جواز بنا کر دو مسلم مزدوروں کو مندر میں کام سے روکا گیا

Updated: April 25, 2025, 8:11 PM IST | Lukhnow

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہندوتوا گروپ کے ایک فرد کو ایک مزدور سے اپنا سامان باندھ کر جانے کو کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، اتر پردیش کے ضلع ہاتھرس میں واقع ایک مندر میں دو مسلم مزدوروں کو ہندوتوا گروپ کے اراکین نے کام سے روک دیا، جس کی وجہ انہوں نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی حملے کو بتایا۔ ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو شری بالکیشور مہادیو مندر کی تعمیراتی جگہ پر کام کرنے والے ایک مسلم مزدور کو کام بند کرنے کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص مزدور سے کہتا ہے: ’’پہلگام کے دہشت گردی حملے میں ہندوؤں کو نشانہ بنا کر مارا گیا۔ اسی لیے ہم آپ کو ہمارے مندر میں کام کرنے سے روک رہے ہیں۔ تم لوگ...  ہندو مت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہندوؤں کو چن چن کر مار رہا ہے۔‘‘  

رپورٹ کے مطابق، مزدوروں کو ڈیموکریٹک ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری پروین ورشنی اور کچھ دیگر افراد نے روکا۔ گروپ نے مزدوروں کو کام بند کرنے کو کہا اور اعلان کیا کہ اب ان کی جائیدادوں پر مسلمانوں کو کام پر نہیں رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے مطابق، ورشنی نے کہاکہ ’’ دہشت گردی حملے کے خلاف غصہ پورے ہندوستان میں پھیل رہا ہے۔ ملک دہشت گردی کے خلاف حکومت کی طرف سے فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔ مندر کا باقی کام ہندو مزدور مکمل کریں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK