Inquilab Logo Happiest Places to Work

اتر پردیش: زہریلی شراب سےا موات کے بعد پو لیس سرگرم ، کارروائیاں

Updated: March 25, 2021, 12:27 PM IST | Agency | Lucknow

دیوریامیں ۷۴؍ شراب مافیا گرفتار ۔ پرتا پ گڑھ میںزہریلی شراب سے اموات کا کلیدی ملزم گرفتار۔بستی میںغیر قانونی شراب کے۵؍کاروباری گرفتار۔ باندہ بھی کارروائی

Alcohol - Pic : INN
شراب ۔ تصویر : آئی این این

اتر پر دیش میں زہریلی شراب سے اموات کے بعد پو لیس سرگرم ہوگئی ۔  اس دوران پرتا پ گڑھ  ،بستی، دیوریا  اورباندہ  وغیرہ میں کارروائیاں ہوئی ہیں۔دیوریا میں اترپردیش اور بہار پولیس نےکچی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے۷۴؍افراد کو گرفتار کر کے۲؍ ہزارکوئنٹل لہن  اور۳۵؍بھٹیوں کو تلف کر کے ان کے قبضے سے ایک ہزار۶۰۰؍لیٹر شراب ضبط کی ہے۔پولیس ترجمان نے  بدھ کو بتایا کہ  آئندہ پنچایت انتخابات اور ہولی  کے پیش نظردیوریا  کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر شریپتی مشرا نے بہار ریاست کے سرحدی  اضلاع گوپال گنج  اور سیوان کے ڈی ایم اور  ایس پی  جبکہ کشی نگر کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں ریاستوں سے منسلک اضلاع کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کوضلع دیوریا اورریاست بہار کے سرحدی علاقوں میں ضلع گوپال گنج کےتھانہ وجے پور، کٹیا، بھورے اورضلع سیوان کے گٹھنی، میرواں، دھنوتی اور نوتن تھانہ  اورضلع دیوریا کے بریارپور، بھٹنی، خام پار، بنکٹا، لال، بگھوچ گھاٹ اور بھاٹ پارا رانی  تھانوں کی پولیس نے اس کارروائی میں حصہ لیا ۔  بہاربارڈر پر انتظامیہ پولیس،آبکاری افسران اور دیگر متعلقہ تھانوں کی مشترکہ ٹیموں  نے اپنے اپنے علاقوں کے اینٹ بھٹوں اور ممکنہ شراب کے ٹھکانوں پر  چھاپہ مارا  ۔
 ترجمان نے بتایا کہ اس کارروائی میں موقع سے تقریباً ایک ہزار۶۰۰؍ لیٹرغیر قانونی کچی شراب ضبط  کی گئی۔۲؍ ہزارکوئنٹل لہن اور۳۵؍بھٹیوں کو تباہ کر کے کل ۷۴؍ملزمین کو گرفتار کیا گیا ۔اس سلسلے میں ملزمین کیخلاف مقدمہ درج کر کے ضروری کارروائی کرتےہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔
   بدھ کو پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سنگرام گڑھ کی پولیس نے علاقے کے منوہر پور رام پور ڈابی گاؤں میں زہریلی شراب سے ۴؍ اموات کے معاملے کے کلیدی ملزم کو گرفتار کر کے۱۰؍پیٹی  غیر قانونی دیسی شراب  اور کیمکل برآمد کیا  ہے۔ایس ایچ او آشوتوش ترپاٹھی نے بتایا کہ گزشتہ۱۴؍ اور۱۵؍مارچ کو منوہر پور رام پور ڈابی گاؤں میں زہریلی شراب پینے سے ایک خاتون سمیت ۴؍ افراد کی موت کے معاملے میں منّا لال یادو (مریٹھی تھانہ نواب گنج) وغیرہ کیخلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا گیا تھا    جس کو علاقے کے وجے سنگھ انٹر کالج کے نزدیک منگل کو گرفتار کر کے  اس کے گھر سے۱۰؍ پیٹی غیر قانونی دیسی شراب  اور او پی کیمکل برآمد کیا گیا ہے ۔ بازپرس  پرملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ غیر قانونی شراب گاؤں کے ببلو یادو سے خرید کر فروخت کرتا ہے ۔ مذکورہ شراب اس نے بابولال پٹیل کو فروخت کی تھی جس کے پینے سے کچھ افراد کی موت ہوگئی ۔ اسی دوران بستی کی پولیس نے غیر قانونی شراب کے ۵؍کاروباریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں غیرقانونی شراب ضبط کی ۔سپرنٹندنٹ آف پولیس آشیش سریواستو نے بدھ کو بتایا کہ ہریا تھانے کی پولیس نے ہنومان، پرشورام پورتھانے کی پولیس نے سہجو سونکر، گھوپالی  جبکہ رودھولی تھانے کی پولیس نے پریم شنکر اورلو کش پرساد کو غیرقانونی شراب  کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ پانچوں  غیرقانونی طریقے سے شراب کا کاروبار کرتے تھے۔ گرفتار ملزمین کیخلاف آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
   قبل ازیں باندہ میں انگریزی شراب کی آڑ میں دیسی شراب کی فیکٹری چلنے کا معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے کئی پیٹی شراب بھی برآمد کی  ۔ انگریزی شراب کی بوتل میں دیسی شراب بھر کرپلائی جارہی تھی ۔دکان کے پیچھے پیکنگ مشین لگاکر خود انگریزی اور دیسی شراب تیار کی جانے لگی۔مخبر کی اطلاع پر آبکاری افسر سنتوش کمارنے ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارا ۔قریب ۳؍ پیٹی انگریزی  اوربڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کی گئی ۔ بڑی تعدادمیں مختلف برانڈ کے ڈھکن اور ۶؍ بوری خالی شیشیاں برآمد کی گئیں ۔ 
  ادھر  پولیس کے کارروائیوں  پر سوال اٹھاتے ہوئے عوام کا کہنا ہےکہ اتنے دن سے یہ کاروبار چل رہاتھا اور پولیس کو خبر تک نہ ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ۔اس کے پیچھے پولیس کاہاتھ تھا اور صرف دکھانے کے لئے یہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK