Inquilab Logo Happiest Places to Work

آندھرا پردیش: مارکاپورم میں لاری سے ٹکرانے پر بس میں آگ،۱۰؍ افراد زندہ جل گئے

Updated: March 27, 2026, 12:24 PM IST | Mumbai

آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

آندھرا پردیش کے مارکاپورم ضلع میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ۱۰؍ افراد المناک طور پرزندہ جل گئے۔ لاری سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔یہاں جمعرات کی صبح ایک بس کے لاری سے ٹکرانے سے کم از کم۱۳؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً ساڑھے۶؍ بجے ریاورم کے قریب پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس حیدرآباد سے پامورو جارہی تھی۔ موڑ لیتے و قت بس ایک لاری سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لاری تیز رفتاری سے چلائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھئے: بہار: سرکاری کیلنڈر پر وزیر اور ان کے اہل خانہ کی تصویر، آر جے ڈی کا طنز

پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کی موت

حادثے کے وقت بس میں۲۰؍ سے زائد مسافر سوار تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بس کے پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کی موت اس لیے ہوئی کیونکہ وہ باہر نہیں نکل پا رہے تھے ۔ سامنے بیٹھے۱۰؍کے قریب لوگ بچ گئے ۔ متوفی افراد ممکنہ طور پر کانی گیری کے رہائشی تھے۔دفتر وزیر اعظم کی جانب سے حادثہ پرافسوس کا اظہار کیاگیا ہے اورمہلوکین کے لواحقین کیلئے ۲؍ لاکھ جبکہ زخمیوں کیلئے۵۰؍ ہزارروپے ایکس گریشیا امدادکا اعلان کیاگیا ہے۔وزیر اعلیٰ چندربابونائیڈنے بھی حادثہ کے مہلوکین کیلئے اظہار تعزیت کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK