• Tue, 17 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویبھو دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت نہیں کریں گے

Updated: February 17, 2026, 1:02 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے۱۴؍سالہ کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی اس سال سی بی ایس ای دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ حال ہی میں انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کو متاثر کرنے والے اس نوجوان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سال امتحان نہیں دیں گے۔

Vaibhav Suryavanshi.Photo:INN
ویبھوسوریہ ونشی۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کے۱۴؍سالہ کرکٹر  ویبھو سوریہ ونشی اس سال سی بی ایس ای دسویں جماعت کے بورڈ امتحان میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ حال ہی میں انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں اپنی شاندار بیٹنگ سے سب کو متاثر کرنے والے اس نوجوان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سال امتحان نہیں دیں گے کیونکہ وہ تربیتی کیمپوں اور مختلف ٹورنامنٹس میں مصروف ہیں۔
بہار کے علاقے تاج پور کے رہائشی ویبھو، موڈیسٹی اسکول تاج پور کے طالب علم ہیں اور انہیں ۱۷؍ فروری سے۱۱؍ مارچ ۲۰۲۶ءکے درمیان ہونے والے امتحانات میں شریک ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق مسلسل کرکٹ سرگرمیوں کی وجہ سے وہ گھر اور اسکول سے دور رہے، جس سے ان کے بورڈ امتحان کی تیاری متاثر ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے:سشمیتا سے پہلے ’میں ہوں نا‘ میں دوسری اداکارہ کو موقع دیا جانے والا تھا

موڈیسٹی اسکول تاج پور کے ڈائریکٹر آدرش کمار پنٹو نے بتایا کہ ویبھو کا امتحانی فارم جمع کرا دیا گیا تھا اور ایڈمٹ کارڈ بھی جاری ہو چکا تھا۔ ان کا امتحانی مرکز پودار انٹرنیشنل اسکول مقرر کیا گیا تھا۔تاہم ویبھو کے والد سنجیو سوریہ ونشی سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سال امتحان میں شرکت نہیں کریں گے۔
ویبھو سوریہ ونشی نے حال ہی میں ہندوستان  کو انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ جتانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ آئی پی ایل۲۰۲۶ء میں راجستھان رائلز کی نمائندگی بھی کریں گے۔انڈر ۱۹؍ ورلڈ کپ میں انہوں نے سات میچوں میں۷۱ء۶۲؍کے  اوسط اور۴۹ء۱۶۹؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۴۳۹؍ رنز بنائے، جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل تھیں، جبکہ ان کا بہترین اسکور ۱۷۵؍ رہا۔

یہ بھی پڑھئے:کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، بھیواڑی میں ۸؍ ہلاک، فرید آباد میں ۴۲؍ زخمی

انہوں نے ٹورنامنٹ میں ریکارڈ ۳۰؍ چھکے لگائے، جو ۲۰۲۲ء ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس کے۱۸؍ چھکوں کے ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہیں۔ درحقیقت، وہ انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ وہ انڈر ۱۹؍ ون ڈے میچوں میں ہندوستان  کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں، جنہوں نے ۲۵؍ اننگز میں۴۸ء۵۶؍ کے  اوسط اور۱۶۵؍ سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ۱۴۱۲؍ رنز اسکور کیے، جن میں چار سنچریاں، سات نصف سنچریاں اور بہترین اسکور ۱۷۵؍ رن شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK