Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’راجا شیواجی ‘‘ کی ریلیز سے قبل وکی کوشل اور رتیش دیشمکھ کی ملاقات

Updated: April 28, 2026, 1:08 PM IST | Mumbai

جیو اسٹوڈیوز اور ممبئی فلم کمپنی کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ اب اپنی ریلیز کے بہت قریب ہے۔ اسی دوران ناظرین کو ایک خاص اور یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا، جب ’’چھاوا‘‘ اور چھترپتی شیواجی مہاراج ایک ہی فریم میں ساتھ نظر آئے۔

Riteish Deshmukh And Vicky.Photo:INN
رتیش دیشمکھ اوروکی کوشل۔ تصویر:آئی این این

جیو اسٹوڈیوز اور ممبئی فلم کمپنی کی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ اب اپنی ریلیز کے بہت قریب ہے۔ اسی دوران ناظرین کو ایک خاص اور یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا، جب ’’چھاوا‘‘ اور چھترپتی شیواجی مہاراج ایک ہی فریم میں ساتھ نظر آئے۔ ایک خصوصی ملاقات کے دوران وکی کوشل نے رتیش ولاس راؤ دیشمکھ سے ملاقات کی، جو ’’راجا شیواجی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف کی چاروں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
دونوں کے درمیان فلم کے حوالے سے گہری گفتگو ہوئی، جہاں رتیش دیشمکھ نے بیک وقت کئی ذمہ داریاں سنبھالنے، ہندی اور مراٹھی فلم انڈسٹری کے مضبوط اداکاروں کو ایک ساتھ لانے اور ایک دو لسانی فلم کی شوٹنگ کے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ وہیں وکی کوشل نے بھی رتیش اور پوری ٹیم کو فلم کے لیے دل سے نیک خواہشات پیش کیں۔ میکرز نے اس ملاقات کی ایک جھلک شیئر کی ہے، جبکہ مکمل ویڈیو جلد سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھئے:سلمان کی اگلی فلم کا ٹائٹل لانچ بڑے پیمانے پر کیا جائے گا


اس فلم میں ہندی اور مراٹھی سنیما کے کئی بڑے فنکار ایک ساتھ نظر آئیں گے، جن میں سنجے دت، ابھیشیک بچن، ودیا بالن، مہیش مانجریکر، سچن کھیڈیکر، بومن ایرانی، بھاگیا شری، فردین خان، جتندر جوشی، امول گپتے اور جنیلیا دیشمکھ شامل ہیں۔ فلم کی باگ ڈور خود رتیش دیشمکھ کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے لکھا، ہدایت دی، پروڈیوس کیا اور اس میں مرکزی کردار بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:گرین کارڈ کے امیدواروں کے لیے بڑی کامیابی: امریکی جج کا فیصلہ


جیو اسٹوڈیوز کی پیشکش ’’راجا شیواجی‘‘ ممبئی فلم کمپنی کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور اسے جیوتی دیشپانڈے اور جنیلیا دیشمکھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی اور وراثت پر مبنی یہ شاندار تاریخی فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں مراٹھی اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوگی، جو ہندوستان کی تاریخ کو بڑے پیمانے، جذبات اور شان و شوکت کے ساتھ زندہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK