Inquilab Logo Happiest Places to Work

ودھان پریشد الیکشن : مہایوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کا کڑا مقابلہ

Updated: June 02, 2026, 7:44 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

دونوں ہی طرف متعدد سیٹوں پر بغاوتیں ، پارٹی کے ذریعے امیدوار دینے کے باوجود پارٹی دیگر امیدواروں نے بھی پرچہ بھرا، ۴؍ جون نامزدگی واپس لینے کی مدت

Voting for 17 Vidhan Parishad seats will be held on June 18 (File)
ودھان پریشد کی ۱۷؍ سیٹوں کیلئے ۱۸؍ جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے(فائل)

مہاراشٹر قانون ساز کونسل( ودھان پریشد) کی ۱۷؍ سیٹوں کیلئے ۱۸؍ جون کو ہونے والے انتخابات کے تعلق سے ریاست کا سیاسی ماحول کافی گرم ہو گیا ہے۔ اس الیکشن میں متعدد  سیٹوں پر مہا یوتی اور مہا وکاس اگھاڑی کی سیدھی ٹکر ہے تو بعض سیٹیوں پر دونوں ہی اتحاد کے باغی امیدواروں نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔اس لئے دونوںہی اتحادیوں کی جانب سے اب بغاوت کرنے والوں کو منانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کو پرچہ داخل کرنے کا آخری دن تھا جبکہ ۲؍ جون( آج) پرچہ نامزدگی کی چھان بین ہوگی اور ۴؍ جون تک نامزدگی واپس لی جاسکتی ہے۔
  ا س دوران چندر پور۔وردھا۔گڑچرولی حلقہ میں بی جے پی کے ارون لکھانی اور کانگریس کے شیلیش اگروال کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ بھنڈارا۔گونڈیا حلقہ میں کانگریس کے پرفل اگروال بی جے پی کے اویناش برہمنکر کو چیلنج کریں گے۔ امراؤتی میں بی جے پی کے پروین پوٹے اور کانگریس کے ہرش جیت دیش مکھ کے درمیان باوقار مقابلہ ہوگا۔
 مغربی مہاراشٹر کے سانگلی۔ستارا حلقہ میں، شرد پوار گروپ کے بالاصاحب پاٹل بی جے پی کے دھیریشیل کدم کے خلاف میدان میں اترے ہیں۔ شولاپور میں بی جے پی کے راجندر راؤت اور کانگریس کے فتح پورکر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
 مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد۔ جالنہ حلقے میں بی جے پی کے سہاس شرساٹ اور شیو سینا(ٹھاکرے) دیویانی ڈونگونکر کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا جبکہ ناندیڑ میں بی جے پی کے امر راجورکر اور کانگریس کے مادھوراؤ جلگاؤنکر میں مقابلہ ہوگا۔
بغاوت کا امکان
 اس انتخاب میں بہت سے لیڈروں نے اپنی پارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ چونکہ مہایوتی میں بغاوت کی شرح زیادہ ہے، اسلئے اب ان باغیوں کو اپنی نامزدگی واپس لینے اور انہیں منانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ اورنگ آباد ۔ جالنہ اور رائے گڑھ حلقوں میں بھی یہی صورتحال ہے۔ 
مہایوتی میں چند سیٹوں پر بغاوت
۱۔  رائے گڑھ میں این سی پی کی طرف سے نامزد انکیت ٹٹکرے، مہندر دلوی کی بیٹی جولی دلوی باغی۔
۲۔  اورنگ آباد۔جالنہ  سیٹ پر بی جے پی نے سہاس شرساٹ کو نامزد کیا، یہاں عبدالستار کے بیٹے سمیر ستار باغی ہیں۔
۳۔ ایوت محل :شیو سینا نے دُشینت چترویدی کو نامزد کیا جبکہ بی جے پی کے نتن بھوتڈا، این سی پی کے ساجد بیگ باغی ہیں۔
۴۔  پونے میں این سی پی نے وکرم کاکڑے کو نامزد کیا ، بی جے پی کے پردیپ کاند  نے بھی پرچہ بھرا ہے۔
۵۔ امراؤتی میں بی جے پی نے پروین پوٹےکو ٹکٹ دیا، یہاں سے شیوسینا کے بپلاو بجوریہ نے بغاوت کی۔
۶۔  ناسک:شیو سینا نے نریندر دراڈےکو ٹکٹ دیا یہاں سے آزاد گوکل گیتے، گنیش گیتے کی درخواست داخل کی یہ مہاجن کے قریبی بتائے جاتےہیں ہے۔
۷۔ پربھنی:شیو سینا نے سعید خان کو امیدواری دی ۔یہاں سے ، وجے جمکر اور ضلع پریشد رکن سنگرام جمکر نے این سی پی سے بغاوت کی اور پرچہ بھرا۔
۸۔ ناندیڑ:بی جے پی سے امرناتھ راجورکر کو امیدواری دی گئی لیکن پروین پاٹل چکھلیکر نے این سی پی سے بغاوت (ایم ایل اے چکھلیکر کے بیٹے) کی اور میدان میں اتر گئے۔
۹۔  نند کشور مہاجن کو جلگاؤں سے بی جے پی کی امیدواری دی گئی لیکن شیوسینا کی ریشما کالے، دیپک دھانڈے نے بغاوت کی۔
مہاوکاس اگھاڑی میں یہاں اور وہاں بغاوتیں
۱۔  ناندیڑ: رامداسمتھن کر کانگریس کے امیدوار ہیں لیکن مادھوگاؤں جلکر  نے بغاوت کی، جبکہ ناگیش اشتیکر کے بیٹے کرشنا اشتیکر نے ٹھاکرے گروپ سے بغاوت کی۔
۲۔ بھنڈارا گوندیا:کانگریس سے پرفل اگروال کی امیدواری، جبکہ نریش ایشورکر اور دلیپ بنسوڈ نے بغاوت کی۔
۳۔  سانگلی :شرد پوار گروپ نے بالاصاحب پاٹل کو امیدواری دی تو کانگریس کے سنجے مینڈھے اور میور پاٹل نے بغاوت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK