یہ فیصلہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر اتوار کو احمد آباد میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا۔ تاہم اس تجربے کا نفاذ دونوں ٹیموں کی پیشگی رضامندی سے مشروط ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 01, 2026, 10:07 PM IST | Ahmedabad
یہ فیصلہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر اتوار کو احمد آباد میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا۔ تاہم اس تجربے کا نفاذ دونوں ٹیموں کی پیشگی رضامندی سے مشروط ہوگا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کی سفارشات پر اتوار کو احمد آباد میں منعقدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا۔ تاہم اس تجربے کا نفاذ دونوں ٹیموں کی پیشگی رضامندی سے مشروط ہوگا۔
اب تک گلابی گیند کا استعمال صرف ڈے-نائٹ ٹیسٹ میچوں تک محدود تھا، لیکن نئے تجربے کا مقصد یہ ہے کہ کم روشنی کی صورت میں کھیل کو جاری رکھا جا سکے اور خراب روشنی کے باعث ضائع ہونے والے اوورز اور وقت کو کم سے کم کیا جا سکے۔
آئی سی سی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ خراب روشنی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیموں اور میچ آفیشلز کے لیے جدید لائٹنگ ٹیکنالوجی پر تحقیق کی جائے گی۔ اس تحقیق و ترقیاتی منصوبے کی مالی معاونت آئی سی سی اور (ایم سی سی) مشترکہ طور پر کریں گے۔اجلاس میں محدود اوورز کی کرکٹ سے متعلق ایک اور اہم سفارش بھی منظور کی گئی۔ اب ایک روزہ اور ٹی۲۰؍ بین الاقوامی میچوں میں ہیڈ کوچ یا ان کے نامزد کردہ معاون عملے کو مقررہ ڈرنکس بریک کے دوران میدان میں جا کر کھلاڑیوں سے براہِ راست بات کرنے کی اجازت ہوگی۔
اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں کوچز کو یہ سہولت حاصل نہیں تھی اور پیغامات صرف ڈرنکس لے کر آنے والے کھلاڑیوں کے ذریعے پہنچائے جاتے تھے۔ تاہم مختلف فرنچائز لیگز، خصوصاً (آئی پی ایل) میں اس طرز کا نظام پہلے سے رائج ہے، جہاں اسٹریٹیجک ٹائم آؤٹ کے دوران کوچز ٹیم سے مشاورت کرتے ہیں۔آئی سی سی نے مزید فیصلہ کیا ہے کہ ٹی۲۰؍ میچوں میں دونوں اننگز کے درمیان وقفہ ۱۵؍منٹ کا ہوگا اور بلے بازوں کو وقفے کے اختتام پر فوری طور پر کھیل کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:کولکاتا کے لیک ٹاؤن سے میسی کا ۷۰؍ فٹ بلند مجسمہ ہٹا دیا گیا
دریں اثنا، ۲۰۲۵ء میں وائیڈ گیندوں کے حوالے سے شروع کیے گئے تجرباتی قوانین کو بھی مستقل حیثیت دے دی گئی ہے۔ نئے ضابطے کے تحت لیگ سائیڈ کی جانب پھینکی جانے والی گیندوں پر فیصلہ کرنے میں امپائروں کی مدد کے لیے میدان میں خصوصی گائیڈ لائنز بنائی جائیں گی، جس سے خاص طور پر کریز میں حرکت کرنے والے بلے بازوں کے معاملے میں زیادہ درست فیصلے ممکن ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:پی وی آر اور واشو بھگنانی کے درمیان قانونی تنازع کی خبر غلط ہے: جیکی
آئی سی سی نے مشتبہ بولنگ ایکشن کے معاملات میں بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا اعلان کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے میچ آفیشلز کو ’ہاک آئی‘ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ کسی بولر کے ایکشن کا بہتر تجزیہ کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر رپورٹ درج کرنے کے بارے میں فیصلہ کر سکیں۔ ماہرین کے مطابق آئی سی سی کے یہ اقدامات کھیل کے معیار، تسلسل اور شفافیت کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔