• Sun, 02 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویتنام : سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، مرنے والوں کی تعداد۱۹؍ ہوگئی

Updated: October 01, 2025, 7:18 PM IST | Agency | Hanoi

سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ آئندہ ۲؍سے ۳؍ روز تک جاری رہنے کا خدشہ ، ایک لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا۔

A scene of flood damage in Vietnam`s Thanh Hoa province. Photo: AP/PTI
ویتنام کے’ تھان ہوا‘ صوبہ میں سیلاب سے تباہی کا ایک منظر۔ تصویر : اے پی / پی ٹی آئی

ویتنام میں سمندری طوفان بوالوئی اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر۱۹؍ ہو گئی ہے، جبکہ ۸۸؍ افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ یہ اطلاع ویتنام کی خبر رساں ایجنسی نے منگل کو دی۔ اطلاعات کے مطابق۱۳؍ افراد  لاپتہ ہیں۔  ایک لاکھ سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے یا ان کی چھتیں اڑ گئیں، سب سے زیادہ نقصان وسطی صوبہ ہا تینہ میں ہوا جہاں ۷۸؍ ہزار ۸؍سوسے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ 
 اسی دوران ویتنام کے وزیر اعظم فام مینہ چن نے مقامی حکام اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی راحت رسانی اور طوفان کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ انہوں نے۵؍ اکتوبر سے پہلے تمام تباہ شدہ تعلیمی اور طبی  مراکز کی مرمت کا حکم دیا۔ نیشنل ہائیڈرو میٹرولوجیکل فورکاسٹنگ سینٹر کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ آئندہ ۲؍سے ۳؍ روز تک جاری رہنے کا خدشہ ہے۔ منگل کو بھی طوفان کے سبب ویتنام کے کئی ہوائی اڈے بند کر دیئے گئے ۔ طوفان سے پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوئیں، اس دوران بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
 ماہی گیر کشتیاں ڈوبنے سے کئی افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش جاری  ہے۔ حکومت نے فوج  اور دیگر ریسکیو ٹیموں کو متحرک کر دیا، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK