Inquilab Logo Happiest Places to Work

پابندی کے باوجود وِنیش پھوگاٹ گونڈہ پہنچ گئیں

Updated: May 12, 2026, 10:19 AM IST | Agency | New Delhi

وِنیش پھوگاٹ جن پر ڈوپنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکےپابندی عائد کردی گئی ہے، پیر کو پابندی کے باوجود گونڈہ میں کشتی مقابلہ کیلئے پہنچ گئیں۔

Vinesh Phoghat.Photo:INN
ونیش پھوگاٹ۔ تصویر:ائی این این
 وِنیش پھوگاٹ جن پر ڈوپنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکےپابندی عائد کردی گئی ہے، پیر کو پابندی کے باوجود گونڈہ میں کشتی مقابلہ کیلئے پہنچ گئیں۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے مقابلہ میں شرکت پر اصرار کیا کہ ان کے خلاف سازش رچی گئی ہے۔ 
 
 
یاد رہے کہ ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن   کے سابق سربراہ برج بھوشن سنگھ   کے خلاف تازہ الزام عائد کرتے ہوئے ونیش نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وہ  خود بھی برج بھوشن کی جنسی زیادتی کا شکار  ہوچکی ہیں۔ان کے اس الزام کے چند دنوں بعد ہی ان پر ڈوپنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندی عائد کردی گئی۔   ڈبلیو ایف آئی  نے کہا ہے کہ ونیش پھوگاٹ فی الوقت کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے  نااہل  ہیں۔ڈبلیو ایف آئی  نے واضح کیا ہے کہ ونیش پھوگاٹ پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ۲۶؍ جون۲۰۲۶ء تک کسی بھی گھریلو  مقابلے میں شرکت پر پابندی ہے۔ اس ضمن میں انہیں  وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا پھوگاٹ نے جواب دیا ہے تاہم فیڈریشن  اس سے مطمئن نہیں ہے۔  دوسری طرف پھوگاٹ نے مقابلہ میں شرکت پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ کیا چاہتے ہیں کہ میں شکست تسلیم کرلوں اوران کی سازش کا کامیاب ہوجانے دوں؟‘‘ انہوں  نے برج بھوشن پر الزام عائد کیا کہ ’’وہ چاہتے ہیں کہ میں ریسلنگ چھوڑ دوں اور ہاتھ جوڑ کر نکل جاؤں۔‘‘ ونیش کے مطابق فیڈریشن کے خلاف آواز اٹھانے کی بنا پر انہیں نشانہ بنایا جارہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK