• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وشاکھاپٹنم :بمسٹیک ممالک کےکینسر کی دیکھ بھال کے ماہرین کی تربیت

Updated: January 09, 2026, 2:02 PM IST | Agency | Visakhapatnam

بمسٹیک ممالک  کے ماہرین کیلئے خصوصی کینسر کیئر ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز یہاں ٹاٹا میموریل سینٹر کے ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر میں کیا گیا۔

Cancer experts from BIMSTEC countries during a training program. Picture: INN
بمسٹیک ممالک کے کینسر ماہرین تربیتی پروگرام کے دوران۔ تصویر: آئی این این

بمسٹیک ممالک  کے ماہرین کیلئے خصوصی کینسر کیئر ٹریننگ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز یہاں ٹاٹا میموریل سینٹر کے ہومی بھابھا کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر میں کیا گیا۔ وزارت خارجہ کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس تربیتی پروگرام میں بمس ٹیک ممالک کے ۳۵؍ کینسر کی دیکھ بھال کے ماہرین کو تربیت دی جائے گی۔ یہ اقدام علاقائی صحت کی صلاحیت کی تعمیر میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔اس پروگرام کا افتتاح   وزارت خارجہ میں بمس ٹیک اور سارک امور کے جوائنٹ سیکریٹری سی ایس آر رام نے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بمس ٹیک کے رکن ممالک بشمول بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ اور نیپال سے کینسر کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد تربیتی پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کینسر کے بڑھتے ہوئے  معاملات اور معیاری علاج تک غیر مساوی رسائی کے پیش نظر مہارت کی ترقی اور ادارہ جاتی صلاحیت کی تعمیر انتہائی اہم ہو گئی ہے۔وزارت خارجہ کی اس پہل کا اعلان وزیر اعظم مودی نے ۶؍ویں بمس ٹیک چوٹی کانفرنس میں کیا تھا۔ یہ چارہفتے کا  تربیتی پروگرام  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK