ہندوستان کے ٹیک ہب میں رہنے والے لوگ اور کاروبار اب اس کے۵؍جی نیٹ ورک سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
EPAPER
Updated: June 11, 2025, 10:48 AM IST | Agency | Bengaluru
ہندوستان کے ٹیک ہب میں رہنے والے لوگ اور کاروبار اب اس کے۵؍جی نیٹ ورک سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ووڈافون آئیڈیا (وی آئی) نے بنگلورو میں اپنی ۵؍جی خدمات آج ( بدھ ) سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی نے منگل کو اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس لانچ کے ساتھ، ہندوستان کے ٹیک ہب میں رہنے والے لوگ اور کاروبار اب اس کے ۵؍جی نیٹ ورک پر تیز ڈیٹا اسپیڈ، کم تاخیر اور بہتر کنیکٹیویٹی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ یہ رول آؤٹ ممبئی، دہلی-این سی آر، پٹنہ اور چندی گڑھ میں وی آئی کے حال ہی میں لانچ کئے گئے ۵؍جی کے بعد ہوا ہے اور یہ کمپنی کے تمام۱۷؍ ترجیحی حلقوں میں اسٹریٹجک رول آؤٹ کا حصہ ہے جہاں اس سال اگست تک ۵؍جی سروس شروع کی جانی ہے۔
۱کمپنی نے کہا کہ ۵؍جی فعال ڈیوائسز رکھنے والے بنگلور میں وی آئی صارفین اب اس کی ۵؍جی خدمات استعمال کر سکتے ہیں جنہیں شہر کی ڈیجیٹل طور پر باشعور آبادی کو بہتر آن لائن تجربہ فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔