Inquilab Logo

یوپی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹ ڈالے گئے، مین پوری میں بوتھ پر قبضہ کی کوشش

Updated: May 05, 2023, 8:35 AM IST | Lucknow

یوپی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میںریاست کے ۹؍ منڈلوں کے۳۷؍اضلاع میں جمعرات کو ووٹنگ ہوئی۔

Voters can be seen queuing up to vote in Saharanpur (PTI)
سہارنپور میں ووٹ ڈالنے کیلئے ووٹر قطار میں کھڑے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں(پی ٹی آئی)

یوپی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میںریاست کے ۹؍ منڈلوں کے۳۷؍اضلاع میں جمعرات کو ووٹنگ ہوئی۔ اس میں سہارنپور ڈویژن میں شاملی مظفر نگر اور سہارنپور، جھانسی ڈویژن میں جھانسی جالون اور للت پور، آگرہ ڈویژن میں فیروز آباد آگرہ متھرا اور مین پوری، مرادآباد ڈویژن میں مراد آباد امروہہ بجنور رام پور اور سنبھل شامل ہیں۔۱۰؍میونسپل کارپوریشنوں کے ۱۰؍ میئروںاور ۸۳۰؍ کونسلروں کے علاوہ، ۱۰۴؍نگرپالیکا پریشد صدور اور ۲۷۷۶؍ممبران اور ۲۷۶؍نگرپنچایت صدور اور ۳۷۸۲؍ ممبران  کیلئے جمعرات کو ووٹ ڈالے گئے۔دوسری طرف مین پوری میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران بوتھ پر قبضہ کی اطلاع ملنےسے افسران میں ہلچل مچ گئی۔سماجوادی پارٹی نےبی جے پی کارکنوں پر الزام لگاتےہوئے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ امروہہ میں امیدوار کو مار مارکر ہلاک کر دیا گیا۔ 
یوگی بوتھ کے پہلے ووٹر بنے، کہا:ووٹ دینا صرف حق ہی نہیں فرض بھی ہے
 وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولنگ شروع ہوتے ہی گورکھپور کے گورکھناتھ علاقے میں واقع اپنےبوتھ پرپہنچ کر سب سے پہلے ووٹ ڈالا۔’پہلے مت دان پھر جل پان(پہلے ووٹ پھر ناشتہ)‘کے نعرےکو نمایاں کرتے ہوئے، وزیراعلیٰیوگی، جو گزشتہ کئی انتخابات میںاپنے بوتھ پرسب سے پہلے ووٹ ڈال رہےتھے، نے کہا کہ ووٹ دینا نہ صرف ہماراحق ہے بلکہ ہمارا فرض بھی ہے،جس کا بہتر استعمال کیا جانا چاہیے، اس لیےریاست کے ووٹروں سے میری اپیل ہے کہ  ووٹ ضرور ڈالیں۔ انہوں  نےیقین کا اظہارکیاکہ یہ انتخابات پرامن طریقے سے ہوں گے۔
ڈمپل کے شہر میں بوتھ پر قبضہ کرنے کی کوشش
 ڈمپل یادوکےپارلیمانی حلقہ مین پوری میں بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلے میںبوتھ پر قبضہ کی اطلاع سےہلچل مچ گئی۔اس کے ساتھ ہی پرامن پولنگ کرانے کا دعویٰ کرنے والے اہلکاروں کے بھی پسینےچھوٹ گئے۔پولیس اہلکار عجلت میں موقع پر پہنچ گئے۔ایس پی نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے شکایت بھی کی ہے۔
امروہہ میںامیدوارکا پیٹ پیٹ کر قتل
 یوپی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ سےقبل امیدوار کو زبردست مارا پیٹا گیا۔ اسے تشویشناک حالت میں غازی آبادکےایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے شکایت ملنے کے بعد کارروائی کی۔
 پردہ نشین خواتین کی شناخت کیلئے بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا
 بھارتیہ جنتا پارٹی نے ریاستی الیکشن کمیشن سے پردہ نشین خواتین کی شناخت کو یقینی بنانے کے بعد ہی ووٹ ڈالنے کی اجازت دینےکا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کی جانب سے بدھ کو ریاستی الیکشن کمشنرکو ایک خط لکھا گیا، جس میں شناخت کے بغیر ووٹنگ کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ کہا کہ شناخت کے بغیر ووٹ ڈالنے سے بوگس ووٹنگ کا امکان بڑھ جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK