نیو یارک میں میئر الیکشن کے لئے کل یعنی منگل ۴؍ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
EPAPER
Updated: November 03, 2025, 10:26 AM IST | Agency | New York
نیو یارک میں میئر الیکشن کے لئے کل یعنی منگل ۴؍ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
نیو یارک میں میئر الیکشن کے لئے کل یعنی منگل ۴؍ نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس الیکشن کی انتخابی مہم حالانکہ کئی ماہ سے جاری ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی کو ان کے انتخابی وعدوں کی وجہ سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔ساتھ ہی ان کے وعدوں کی وجہ سے یہ الیکشن پوری دنیاکی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ظہران ممدانی پولنگ کے بعد شاندار فتح حاصل کریں گے ۔ممدانی نے ۲۴؍ جون کو ہونے والے پرائمری الیکشن میں واضح فتح کے ساتھ سیاسی مبصرین کو چونکا دیا تھا۔ اس کے بعد سے انہیں بطور امیدوار سابق صدر اوبامہ، سابق نائب صدر کملا ہیرس اور نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچول جیسی شخصیات سے توثیق اور چھوٹے عطیہ دہندگان کی طرف سے مسلسل مالی امداد حاصل ہوئی ہے۔ ممدانی کی پالیسیوں میں نیویارک شہر کے امیر ترین افراد پر ٹیکس میں اضافہ شامل ہے ۔ساتھ ہی غریبوںکے لئےمکانات کے کرائے فریز کرنے کا وعدہ بھی شامل ہے۔