Inquilab Logo

وڈالا : اسپتال کی حفاظتی دیوار کی تعمیرکیخلاف مکینوں کا احتجاج

Updated: May 18, 2023, 9:52 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

پولیس اور بی ایم سی میں شکایت کی کہ دیوار کافی اونچی بنائی جارہی ہے جس سے گھروں میں ہوا اورروشنی کا مسئلہ ہوگا

People living in the wing of the hospital under construction are protesting.
زیرتعمیر اسپتال کے بازو میں رہنے والے افراد احتجاج کرتے ہوئے۔(تصویر: انقلاب)

یہاں   برکت علی ناکہ کے قریب اسپتال کی زیرتعمیر   بلڈنگ کی حفاظتی دیوار  کےخلاف مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بی ایم سی اور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ بلڈنگ کی حد بندی سے باہر کافی اونچی دیوار تعمیر کرنے سے انھیں   تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ ان کی شکایت پر پولیس کی مداخلت کے بعد بی ایم سی کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے جانچ کرنے اور اعلیٰ افسران کو رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ 
 وڈالا کے برکت علی ناکہ کے قریب آنند واڑی آر، جے گائیکواڑ( دادا) مارگ پر ایک چیریٹبل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے ذریعے   اسپتال  تعمیر کیا جارہا ہےجس کی چہار دیواری کافی اونچی تعمیر کی جارہی ہے ۔ اس پر آنند واڑی رہیواسی سنگھ  کے ممبران کا الزام ہے کہ حفاظتی  دیوار اسپتال کی جگہ سے ایک فٹ باہران کی جانب اٹھائی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دیوار ۳۰؍ فٹ سے زائد اونچی بنائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں ہوا اور روشنی وغیرہ کے گزربسر کامسئلہ پیدا ہورہا ہے اور لوگ اس کی وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں  ۔  آنندواڑی رہیواسی سیوا سنگھ کے صدر مہندر آر گائیکواڑ نے کہا کہ ان کے گھروں کے سامنے بنائی جانے والی وال باؤنڈری کے خلاف تقریباً ۱۰۰؍ مکینوں نےوڈالا پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دیوارکے تعمیراتی کام کو روکنے  کی کوشش کی ۔ اس کے بعد پولیس نے بی  ایم سی کے متعلقہ افسران کو بلاکر معاملے کی چھان بین اور اس کی تفتیش کیلئے کہا ہے ۔
  بی ایم سی کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس معاملے کی جانچ کی جائے گی ۔
  اس سلسلے میں دیوار تعمیر کرنے والے کنٹریکٹر اور اسپتال کے ذمہ داران سے بھی گفتگو کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہیں ہوسکا ۔

wadala Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK