Inquilab Logo

وڈالا :کنکریٹ کی سڑک کےخراب حصے کی اسفالٹ سے مرمت پر مقامی افراد ناراض

Updated: July 18, 2023, 10:11 AM IST | Mumbai

بی ایم سی کے اس ناقص کام کو اجاگر کیا ۔ اس کے سبب آر اے قدوائی مارگ سے گزرنےوالےگاڑی ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

A local man is pointing to the emerging crater.
مقامی شخص اس پرابھرآنے والے گڑھے کی جانب اشارہ کررہا ہے۔

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے  اسفالٹ کی تمام سڑکوں کو کنکریٹ کی سڑک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس معاملے میں  تضاد پایا گیا ہے کیونکہ اس نے وڈالا کے آر اےقدوائی روڈ کے ایک خراب حصے کی کنکریٹ کے بجائے اسفالٹ سے مرمت کردی۔ جون میں اس حصے کی مرمت کی گئی تھی ، اس کے باوجود  جولائی میں یہ دوبارہ خراب ہو گیا۔مقامی افراد کی شکایت ہے کہ اس  کے سبب یہاں سے گزرنے والے گاڑی ڈرائیوروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
 وڈالا کے مکینوں نے اس مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔ نمیش مالدے نامی مقامی شخص نے اس مسئلے   کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی نے وڈالا کے آر اے قدوائی مارگ پر آزاد نگر اور مادھو نگر کے درمیان کئی مقامات پر سیلابی پانی کی نکاسی کا کام کیا ہے۔اس  کام کے بعد بی ایم سی نے  ۲؍ جون کو۳؍ جگہوں کی مرمت اسفالٹ سے کی۔ تاہم ۹؍جولائی کو مالدے نے دیکھا کہ یہ حصہ خراب ہوگیا ہے  اوروہاں گڑھا بن گیا ہے۔جب  اس نمائندے نے نمیش کے ساتھ اس جگہ کا دورہ کیا توپتہ چلا کہ بی ایم سی نے حال ہی میں ان جگہوں کی مرمت کی ہے۔ لیکن ایک حصہ ناہموار تھا اور دوسرے حصے کی سطح کو نقصان پہنچا تھا، جس کے نتیجے میں سڑک خستہ حال ہوگئی تھی۔ نمیش  نے اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی ایم سی اس طرح کام کرتی ہے۔‘‘ انہوں  نے مزید کہا کہ’’ اگر تیز بارش ہوئی تو گڑھے دوبارہ ابھرآنے کا امکان ہے۔‘‘
 ایک اور مقامی شخص  نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پوری سڑک کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس لئے سیلابی پانی کی نکاسی کی نالی کی مرمت کے بعد بی ایم سی کو ان حصوں کو ٹھیک کرنے کیلئے کنکریٹ کا استعمال کرنا چاہئے تھا۔ تاہم انہوں نے اسفالٹ سے ان حصوںکی مرمت کرنےکا انتخاب کیا جس کی وجہ سے اب گاڑی ڈرائیوروں کو مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے۔  ایک اور مکین نے   بتایا کہ سڑک پر اچانک کھردری جگہوں کی وجہ سے بعض اوقات بائیک سواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح سے ہمارا شہری انتظامیہ کام کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک پہلے اچھی حالت میں تھی کیونکہ یہ کنکریٹ سے بنی ہوئی تھی لیکن اب اس کے چند حصے خراب ہوچکے ہیں۔

wadala Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK