• Tue, 10 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مودی اور شاہ کی آمریت کے خلاف آزادی کی جنگ

Updated: December 29, 2019, 9:30 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

گرانٹ روڈ : کانگریس کے ۱۳۵؍  ویں یومِ تاسیس کے موقع پر سنیچر کو اگست کرانتی میدان سے گرگام چوپاٹی تک ’بھارت بچاؤ، آئین بچاؤ‘ فلیگ مارچ نکالا گیا ۔ ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی پیشِ نظر پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔

کانگریس لیڈران ۔ تصویر : پی ٹی آئی
کانگریس لیڈران ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 گرانٹ روڈ:کانگریس کے ۱۳۵؍  ویں  یومِ تاسیس  کے موقع پر سنیچر کو  اگست کرانتی میدان سے گرگام چوپاٹی تک ’بھارت بچاؤ، آئین بچاؤ‘ فلیگ مارچ نکالا گیا ۔ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی پیشِ نظر پولیس کا سخت بندوبست کیاگیا تھا۔ یہاں مصروف ترین مرین ڈرائیو روڈ میں ٹریفک نظام متاثر نہ ہو اس لئے پولیس نے مظاہرین کو گرگام چوپاٹی سے پہلے بھارتیہ ودیا بھون (کلاسک اپارٹمنٹ )کے پاس ہی بیریکیٹ لگا کر روک دیا۔ یہی پر ایک  ٹرک میں بنائے گئے اسٹیج پر مختصر تقاریر کے بعد ریلی کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ البتہ چنندہ  لیڈران گرگام چوپاٹی میں واقع  لوک مانیہ تلک مجسمے کے پاس گئے اور انہیں گلہائے عقیدت  پیش کیا۔
 مظاہرین اپنے ہاتھوں میں متعدد پلے کارڈ بھی لئے ہوئے تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے  ’’بھارت بچاؤ ، سنویدھان(آئین) بچاؤ
مودی اور شاہ جھوٹوں کے سردار : ملکارجن کھڑگے
 مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ  نریندر مودی اور امیت شاہ جھوٹوں کے سردار ہیں۔ وہ شہریت ترمیمی قانون  ، این آر سی اور این پی آر کے تعلق سے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔
 ملکارجن  نے کہا کہ ممبئی میں کانگریس کا قیام عمل میں آیا تھا  اور۱۹۴۲ء میں یہیں سے ’ انگریز بھارت چھوڑو‘ تحریک شروع ہوئی تھی۔اب آر ایس ایس کے اشاروں پر چلنے والی بی جے پی کی حکومت آئین کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر انہیں کوششوں کا حصہ ہے۔ لہٰذا مودی اور امیت شاہ کو ’چلے جاؤ‘ کہنے کیلئے یہ فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔
مودی اورشاہ کی آمریت سے آزادی کی لڑائی 
 اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر بالا صاحب تھورات نے کہا کہ دستور نے تمام لوگوں کو یکساں مواقع  اور حقوق دیئے ہیں  لیکن بی جے پی حکومت اسے چھین لینا چاہتی ہے ،ان کی یہ کوشش ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مودی اورشاہ کی آمریت سے ملک کو آزادی دلانے کیلئے کانگریس نے آزادی کی نئی لڑائی شروع کی ہے۔
  اس سلسلے میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے  انقلاب سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے غیر آئینی ہے اور عوام کے خلاف ہے۔ اس قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہو رہے ہیں۔ ملک میں فرقہ پرستی  اور تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ اسے ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے اس دوران ممبئی کانگریس کے صدر ایکناتھ گائیکواڑ نے مائک پر آئین کا عہدنامہ پڑھا۔
  اس موقع پر اسٹیج پر  سا بق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے، ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اشوک چوان، پرتھوی راج چوہان، کانگریس کے سابق ریاستی صدر  مانک راؤ ٹھاکرے،ریاستی وزیر نتن راؤت، اراکین اسمبلی امین پٹیل،اسلم شیخ، ذیشان صدیق ،یشومتی ٹھاکر، بھائی جگتاپ، پرینیتی شندے، ڈاکٹر وشوا جیت کدم ، مظفر حسین، امیت دیشمکھ، ورشاگائیکواڑ، آشیش دووا، بی ایم سندیپ، سونل پٹیل، راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی، کمار کیتکر، سابق راجیہ سبھا ممبر بھالچندر منگیکر، ملند دیورا، سابق وزیر وجئے ویڈیٹی وار، ستیج پاٹل، عارف نسیم خان، بابا صدیقی، یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر ستیہ جیت تانبے، سیوادل کے ریاستی صدر ولا اوتاڑے، ریاستی کانگریس کے جنرل سیکریٹری سچن ساونت، ترجمان راجو واگھمارے وغیرہ موجود تھے۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری   موہن جوشی نے اس پروگرام کی نظامت کی۔

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK