Inquilab Logo

عیدالاضحی کے پیش نظر دیونار مذبح میں بہتر سہولیات کیلئے جنگی پیمانے پر تیاریاں

Updated: May 25, 2023, 9:30 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

دیونار انتظامیہ ، مذبح کے سیکوریٹی گارڈ کے علاوہ دیونار ، مانخورد اور شیواجی نگر کے ٹریفک پولیس اہلکارو ں کی خصوصی میٹنگ

Interior view of Deonar shrine
دیونارمذبح کا اندرونی منظر

گزشتہ برس عیدالاضحی کے ایام میں گوونڈی کے دیونار مذبح میںقربانی کے دوران ہونے والی بدنظمی اور جانوروں کے ذبیحہ سے لے کر سلاٹر ہاؤس سے گوشت لے کر باہر نکلنے تک لوگوں کو جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اسی کے پیش نظر اس سال بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے دیونار انتظامیہ نے  ٹھوس قدم اٹھایا ہےاور دیونار مذبح کے جنرل منیجر کا دعویٰ ہے کہ دیونار میں عیدالاضحی کے تہوار کیلئے جنگی پیمانے پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔دیونار مذبح کے جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان نے نمائندہ ٔانقلاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’گزشتہ سال قربانی کے ایام میں جس طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔اسی کے پیش نظر ان تمام چیزوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے دیونار مذبح میںعیدالاضحی کے تہوار میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے بہتر انتظامات کیلئے کام شروع کردیا گیاہے ۔‘‘ انہوں نے بتایاکہ اسی سلسلے میں بدھ کو دوپہر ایک بجے مذبح میں مانخورد، دیونار اور شیواجی نگر علاقے کے متعلقہ ٹریفک افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میںانتظامات اور سہولتوں سےمتعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈاکٹر کلیم پٹھان کا کہنا ہے کہ اس پر تفصیل سے نہ صرف بات چیت کی گئی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں، دیونار کے سیکوریٹی گارڈوں اور دیونار مذبح کے افسران کے ساتھ مذبح کے چاروں جانب جاکر جائزہ لیتے ہوئے اس کی نشاندہی بھی کی گئی کون سے گیٹ بڑے جانوروں کیلئے اور کون سے چھوٹے جانوروں کیلئے کھولے جائیں گے ۔ 
 ایک سوال کے جواب میں جنرل منیجر نےگزشتہ برس دیونار مذبح میں قربانی کیلئے کی گئی تیاریوں کو ناکام قراردیتے ہوئےقبول کیا کہ تیزاور موسلا دھار بارش کی وجہ سےکافی دقتیں پیش آئی تھیں ۔ دیونار مذبح میں بارش کا پانی باہر نکلنے میں کافی وقت لگتا ہے ۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سلاٹر ہاؤس کےتمام روڈ نیچے ہوگئے ہیں۔اس کے علاوہ بارش کے دوران جانوروں کو کھلائے جانے والے چارے اور دوسرے چیزیں بھرنے کی وجہ سے پانی کی نکاسی میں دقت پیش آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے جانوروں کے ذبیحہ کیلئے کئی شیڈ اور اس کی زمین بہتر بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK