Updated: January 20, 2026, 4:05 PM IST
| Mumbai
اپنے کریئر کے دوسرے مرحلے میں، اداکارہ سیمی گریوال نے مشہور چیٹ شو’’رینڈوو وِدسمی گریوال‘‘ کی میزبان کے طور پر گھر گھر پہچان بنائی۔ یہ شو بڑے ستاروں سے بے باک اور بعض اوقات سنسنی خیز انکشافات کروانے کے لیے جانا جاتا تھا۔ شو کے اختتام کے برسوں بعد، اچانک اس کے بند ہونے کی وجوہات پر ایک بار پھر آن لائن قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
کرن جوہر۔ تصویر:آئی این این
اپنے کریئر کے دوسرے مرحلے میں، اداکارہ سیمی گریوال نے مشہور چیٹ شو’’رینڈوو وِدسمی گریوال‘‘ کی میزبان کے طور پر گھر گھر پہچان بنائی۔ یہ شو بڑے ستاروں سے بے باک اور بعض اوقات سنسنی خیز انکشافات کروانے کے لیے جانا جاتا تھا۔ شو کے اختتام کے برسوں بعد، اچانک اس کے بند ہونے کی وجوہات پر ایک بار پھر آن لائن قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس وقت بحث تیز ہو گئی جب سیمی گریوال نے ایک ایسے کمنٹ کو لائک کیا جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ ’’رینڈوو‘‘ کو اس لیے بند کیا گیا تاکہ کرن جوہر کے شو ’’کافی وِد کرن‘‘ کے لیے راستہ ہموار کیا جا سکے۔ اس عمل نے اس سوال کو دوبارہ زندہ کر دیا کہ آیا اس شو کے ٹی وی سے ہٹنے میں فلم ساز کرن جوہر کا کوئی کردار تھا یا نہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت مزید بڑھ گئیں جب اس تعامل کا اسکرین شاٹ ریڈاِٹ پر گردش کرنے لگا۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ سیمی گریوال کے آفیشل یوٹیوب چینل نے ۸؍ سال پرانی ’’رینڈوو‘‘ ویڈیو (جس میں جے للیتا شامل تھیں) پر کیے گئے ایک کمنٹ کو لائک کیا ہے، جس سے شو کے متنازع اختتام کے بارے میں آن لائن بحث اور بھی تیز ہو گئی۔
متعلقہ کمنٹ دو سال قبل ایک سوشل میڈیا صارف نے کیا تھا، جس میں لکھا تھا:’’سیمی گریوال کا شو بند کر دیا گیا تاکہ کافی ود کرن لانچ کیا جا سکے۔ کافی ود کرن اس بات پر بات کرتا ہے کہ کون کس کے ساتھ سو رہا ہے۔ نئی نسل کے لیے یہ بہت بڑا نقصان ہے کہ وہ ایسی متاثر کن اور گہرائی والی گفتگو سے محروم رہ گئی جو وہ نئی نسل کے آئیکنز کے ساتھ انجوائے کر سکتی تھی۔‘‘
یہ کمنٹ سیمی گریوال کے آفیشل اکاؤنٹ سے لائک کیا گیا تھا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لائک کب کیا گیا تھا یا آیا اسے حال ہی میں سوشل میڈیا صارفین نے نوٹس کیا ہے، جس کی وجہ سے معاملے پر غیر یقینی صورتحال اور بحث برقرار ہے۔
ایک صارف نے کمنٹ کیا ’’مجھے لگتا ہے دونوں شوز ایک دوسرے سے بہت مختلف تھے۔ سیمی کا شو کہیں بہتر تھا، لیکن کافی ود کرن بھی تفریحی تھا۔ سیمی کو واقعی لگتا ہے کہ اس کا شو کرن کی وجہ سے بند ہوا اور ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ان دونوں کے درمیان ایک طرح کی سرد جنگ چل رہی ہو۔‘‘ ایک اور صارف نے جواب دیا ’’سیمی پوڈکاسٹ کے میڈیم میں کمال کر سکتی ہیں۔ وہ صاف اور واضح بولتی ہیں، ان کی آواز میں ایک اچھا اثر ہے اور وہ کرن کے مقابلے میں کہیں کم بکھری ہوئی بات کرتی ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ڈاکٹرکے کردار کیلئے اپنی دونوں بہنوں سے تحریک لی: اقبال خان
ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ’’جب بھی کوئی اچھا شو، اچھا اداکار یا کوئی اچھا نظام جو پہلے موجود تھا، تباہ یا ناقابلِ تلافی نقصان کا شکار ہوا، مجھے اکثر اس کے بیچ میں کرن جوہر نظر آتا ہے۔ اس شخص کی اچھی امیج کی جنونیت اور نیپو کڈز نے پوری ہندی فلم انڈسٹری اور اس کے نظام کو برباد کر دیا ہے۔ دوسروں نے بھی اس میں حصہ ڈالا، مگر وہ واقعی ایک فلم مافیا ہے جس نے ہر شعبے میں اوسط درجے کی چیزوں کو فروغ دیا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو اہم ہدایت
سیمی گریوال، جو ۱۹۶۰ء اور ۱۹۷۰ء کی دہائی میں ایک مقبول بالی ووڈ اداکارہ تھیں، نے انگریزی زبان کے چیٹ شو ’’رینڈوو ود سیمی گریوال‘‘ کی میزبانی کے ذریعے اپنے کریئر کو ایک نئی بلندی دی۔ یہ پروگرام ۲۰۰۱ء میں اسٹار ورلڈ پر شروع ہوا اور پانچ سیزنز تک چلا، جن میں تقریباً۱۴۰؍ قسط شامل تھیں۔ ان برسوں میں اس شو میں کئی بڑے نامور مہمان آئے، جن میں امیتابھ اور جیا بچن، شاہ رخ اور گوری خان، ریکھا، اور رتیک روشن اپنی اہلیہ سوزین خان کے ساتھ شامل ہیں۔اس کے مقابلے میں، کرن جوہر کا شو کافی ود کرن۲۰۰۴ءمیں اسٹار ورلڈ پر شروع ہوا اور اب تک ۸؍ سیزنز مکمل کر چکا ہے جبکہ اس کے حالیہ سیزنز ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوئے۔