واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق ایرانی حملوں نے مشرق وسطیٰ میں ۲۲۸؍ امریکی فوجی ٹھکانوں کو نقصان پہنچایا، یہ تعداد امریکی ڈیٹا میں بتائی گئی تعدادکے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،سٹیلائٹ تصاویر سےپتہ چلا کہ بحرین کویت سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
EPAPER
Updated: May 07, 2026, 5:07 PM IST | Washington
واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق ایرانی حملوں نے مشرق وسطیٰ میں ۲۲۸؍ امریکی فوجی ٹھکانوں کو نقصان پہنچایا، یہ تعداد امریکی ڈیٹا میں بتائی گئی تعدادکے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،سٹیلائٹ تصاویر سےپتہ چلا کہ بحرین کویت سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حملوں نے مشرق وسطیٰ میں۲۲۸؍ امریکی فوجی ٹھکانوں کو نقصان پہنچایا ہے، جو کہ امریکی اہلکاروں کی جانب سے تسلیم کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتہ چلا ہے کہ بحرین اور کویت سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔۱۵؍ امریکی اڈوں پر۲۲۸؍ ڈھانچے اور آلات کو نقصان پہنچا، جن میں۲۱۷؍ عمارتیں اور۱۱؍ فوجی اثاثے شامل ہیں۔ نصف سے زیادہ نقصان بحرین میں پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور کویت کے تین اڈوں پر ہوا۔ان حملوں میں بحرین اور کویت میں پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام، بحرین میں نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کا سیٹلائٹ ڈش، اور اردن اور متحدہ عرب امارات میں تھاڈ ریڈار سسٹم تباہ ہوئے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر ایک ای۳؍ سینٹری طیارہ بھی تباہ کیا گیا۔نیول سپورٹ ایکٹیویٹی کو اتنا زیادہ نقصان پہنچا کہ پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر فلوریڈا منتقل کرنا پڑا۔جبکہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شاید اب اتنی بڑی تعداد میں فوجی کبھی نہیںلوٹ پائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے امریکہ مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے
واضح رہے کہ ۲۸؍ فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران پر دوران مذاکرات اچانک حملہ کردیا، اس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سمیت بڑے پیمانے پر فوجی اور دیگر افسران کی شہادت ہوئی تھی، جس کے جواب میں ایران نے خلیجی ممالک میں واقع امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ چونکہ امریکہ نے ایران پر حملے کیلئے خلیجی ممالک میں واقع اپنے فوجی اڈوں کا استعمال کیا تھا، لہٰذا ایران نے سب سے پہلے انہیں ہی نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ان میں موجود عمارتوں اور اثاثوں کی تباہی ہوئی۔ چونکہ امریکہ نے ان نقصانات کو بڑی حد تک چھپایا تھا، تاہم اب سٹیلائٹ تصاویر نے اس تباہی سے پردہ اٹھا دیاہے، جس سے اصل حقیقت آشکار ہوئی کہ امریکہ نے جتنا نقصان ظاہر کیا تھا، ایرانی حملوں میں اس سے کئی گنا نقصان ہوا ہے۔