Inquilab Logo

پانی کی قلت کا مسئلہ: شیوکمار نے مرکز پر کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگایا

Updated: April 09, 2024, 12:33 AM IST | Bangalore

مرکزضابطہ ٔ اخلاق کے سبب ریاست کو امدادی فنڈ فراہم کرنےسےگریز کررہا ہے

Karnataka Deputy Chief Minister DK Shivakumar
کرناٹک کے نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے پیر کو ریاست کو خشک سالی سے نجات دلانے میں تاخیر کے لیے مرکزی حکومت پر تنقید کی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے اس اعتراف کا بھی حوالہ دیا کہ عام انتخابات کا اعلان اس میں تاخیر کی ایک وجہ ہے ۔    راجراجیشوری نگر میں اپارٹمنٹ مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہا’’نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے اعلان کی وجہ سے کرناٹک کو خشک سالی سے متعلق امدادی رقوم دینے میں تاخیر ہوئی ہے۔یعنی یہ تسلیم کیا گیا ہے ہوئے کہ خشک سالی کی امداد میں تاخیر ہوئی ہے اور مرکز نے کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کی ہے جبکہ وہ اس سے قبل کرناٹک پر خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے کا الزام لگا رہی تھیں۔‘‘
 ڈی کے شیوکمار نے مرکز پر کرناٹک کے ساتھ ناانصافی کا الزام بھی لگایا اور انتخابات اور خشک سالی سے راحت کے درمیان تعلق پر سوال اٹھایا اور پوچھا کہ ’انتخابات اور خشک سالی سے راحت کا کیا تعلق ہے؟‘‘
 سیتا رمن نے سنیچر کو کہا تھا کہ کرناٹک کو خشک سالی سے نجات دلانے میں تاخیر ہوئی ہے اور یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا بلکہ مرکزی حکومت کو اس کیلئے الیکشن کمیشن سے اجازت لینی پڑی۔ شیوکمار نے کہا کہ ہم نے چار ماہ قبل خشک سالی سے نجات کیلئے درخواست جمع کرائی تھی۔ ہماری اپیل کے بعد چار ماہ تک کوئی ضابطہ ٔ اخلاق نہیں تھا۔ اب وہ ضابطہ اخلاق کا بہانہ پیش کر رہی  ہیں۔ لوگ مرکز کی ناانصافی سے واقف ہیں ۔ واضح رہےکہ کرناٹک حکومت نے مارچ میںسپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ مرکز کو کرناٹک کو امدادی   رقم فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے ۔ واضح رہے کہ کرناٹک نے مرکز سے ۱۸۱۷۱ء۴۴؍ کروڑ روپے راحتی پیکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ مانسون میں مناسب بارش نہ ہونے کے سبب ریاست کے ۲۳۶؍ تعلقوں میں سے ۲۲۱؍ کو خشک سالی  سے متاثرہ قراردیا گیا ہے۔

karnataka Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK