Inquilab Logo

راہل گاندھی کیلئے پاسپورٹ کے حصول کا راستہ صاف

Updated: May 27, 2023, 10:25 AM IST | New Delhi

کورٹ نے ۳؍ سال کیلئے این او سی دے دیا، سبرامنیم سوامی کی مخالفت مسترد

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

امریکہ روانگی سے قبل پاسپورٹ کے حصول کی جدوجہد میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو جمعہ کو  عدالت نے  راحت مل گئی ۔  دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے  سبرامنیم سوامی کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے راہل گاندھی کو  پاسپورٹ کیلئے ۳؍ سال کا  این او سی  دے دیا۔ راہل گاندھی نے عدالت  سے۱۰؍ سال کا پاسپورٹ بنوانے کیلئے  این او سی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ  سبرامنیم سوامی نے ان کے مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں صرف ایک سال کے لیے این او سی فراہم کی جائے۔
 ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ  ویبھو مہتا  کے اس فیصلے  کےبعد راہل گاندھی کا امریکہ جانے کا راستہ صاف ہوگیاہے۔وہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے قبل ۳۰؍ مئی کو امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے۔وہاں وہ ۴؍ جون کو نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ راہل گاندھی کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ حکومت ہند ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو سفارتی پاسپورٹ دیتی ہے لیکن پارلیمنٹ کی رکنیت کھودینے کے بعد راہل گاندھی نے اپنا سفارتی پاسپورٹ سرینڈر کر کے نئے پاسپورٹ  کیلئے درخواست دی تھی۔چونکہ ان کے خلاف  کئی مقدمے زیر سماعت ہیں اسلئے  انہیں  این او سی درکار تھی جس کو جاری کرنے کا حکم جمعہ کو سنایا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK