• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہم غزہ، یروشلم اور دیگر محاذوں پر حالت جنگ میں ہیں: نیتن یاہو

Updated: September 09, 2025, 10:38 AM IST | Agency | Jerusalem

اسرائیلی وزیراعظم کا رامات کا دورہ جہاں ایک حملے میں ۷؍ اسرائیلیوں کی موت ہو گئی تھی، فلسطینیوں پر مزید کارروائی کا عندیہ ظاہر کیا۔

Netanyahu, Itmar Ben-Governor and others can be seen in the picture. Photo: INN
تصویر میں نیتن یاہو ،اتمار بن گویر اوور دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

فلسطینی شہر یروشلم کے شمال میں فائرنگ کے واقعے میں ۷؍ افراد کے  ہلاک ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم  بین یامین نیتن یاہو  پیر کو راموت  کے علاقے کے اس مقام پر پہنچے جہاں مسلح حملہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے فلسطینیوں کے خلاف  مزید سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا۔نیتن یاہو جو شاذ و نادر ہی اس طرح کے واقعات کی جگہ پہنچتے ہیں، نے جائے وقوعہ کے دورے پر پہنچ کر کہا ’’اسرائیل غزہ، یروشلم اور دیگر محاذوں پر دہشت گردی کے خلاف حالِت جنگ میں ہے۔انہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ’’ہم حملہ آوروں کے خاندانوں کو بے دخل کریں گے اور مزید سخت اقدامات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز ان تمام افراد کو گرفتار کریں گی جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی یا ان کا ساتھ دیا اور انہیں جہاں بھی ہوں گے ڈھونڈ نکالیں گی۔انہوں نے نیتن یاہو نے ایران کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف غزہ، یمن اور لبنان سمیت کئی محاذوں پر جاری جنگ کا ذکر بھی کیا۔
 ساتھ ہی انہوں نے اسرائیلی سپریم کورٹ پر تنقید کی، جس نے انہیں  سیکوریٹی  صورتحال کے باعث پیر کو اپنی عدالتی سماعت میں حاضر نہ ہونے کی اجازت دی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے بوداپسٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارا ملک دہشت گردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے۔‘‘ انہوں نے فلسطینی اتھاریٹی پر الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کے خلاف اعلانیہ طور پر اشتعال انگیزی کر رہی ہے۔ ساعر نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ فیصلہ کریں کہ کس کے ساتھ کھڑے ہونا چاہتے ہیں۔اسی دوران اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے اعلان کیا کہ ’’تمام اسرائیلیوں کو اسلحہ دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم جیلوں اور حراستی مراکز کے حالات بہتر نہیں کریں گے۔‘‘خیال رہے کہ  پیر کی  صبح یروشلم میں رامات کے مقام پر مسلح افراد کے ایک بس پر حملے میں کم سے کم سات افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے تھے۔اسرائیلی پولیس نے حملہ آوروں کو ’دہشت گرد‘قرار دیا ہے لیکن ان کی تعداد واضح نہیں کی۔امدادی اداروں کے مطابق ۱۵؍ زخمیوں میں سے کم از کم پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ امدادی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر متاثرین کو سڑک اور فٹ پاتھ پر خون میں لت پت پایا، جن میں سے بعض بے ہوش تھے۔
 یاد رہے کہ نیتن یاہو اس وقت غزہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول  میں لینے  کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں ۔ جبکہ یروشلم میں اس قدر دہشت نہیں ہے لیکن  حالیہ حملے کو بہانہ بناکر نیتن یاہو  اب اس خطے میں بھی  کارروائی کا جواز تیارکر رہے ہیں۔ عام طور پر یاہو ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کرتے ہیں جہاں کوئی حملہ ہوا ہے لیکن یروشلم سے قریب اس علاقے میں ان کادورہ کچھ اور اشارہ کر رہا ہے۔  اسرائیل نے حماس کی جانب سے پیش کئے گئے امن کے تعلق سے معاہدے کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK