اداکار او رہدایتکار بومن ایرانی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کو حل کرنے کے لیے مزاحیہ انداز میں سفارتکار کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بات پیش کی ہے۔ بومن نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 26, 2026, 2:03 PM IST | Mumbai
اداکار او رہدایتکار بومن ایرانی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کو حل کرنے کے لیے مزاحیہ انداز میں سفارتکار کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بات پیش کی ہے۔ بومن نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
اداکار او رہدایتکار بومن ایرانی نے مغربی ایشیا میں جاری جنگ کو حل کرنے کے لیے مزاحیہ انداز میں سفارتکار کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بات پیش کی ہے۔ بومن نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔
بومن ایرانی اپنی فلموں اور ویب سیریز میں سنجیدہ کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی مزاحیہ پہلو بھی دکھایا۔ بومن ایرانی نے اپنی ایرانی جڑوں کا ذکر کرتے ہوئے یہ ویڈیو بنایا۔ انہوں نے مذاق میں کہا کہ اگر ٹرمپ تین ایرانی نژاد افراداسمرتی ایرانی، ارونا ایرانی اور خود ان سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:اسرائیل: فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت کا قانون منظوری کے قریب
انسٹاگرام پر شیئر کئے جانے والے ایک ویڈیو میں بومن نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ’’ایرانیوں‘‘ سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ، اسمرتی ایرانی اور ارونا ایرانی امن مذاکرات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ویڈیو میں بومن ایرانی نے ہلکے پھلکے انداز میں کہاکہ ’’میں بالکل تیار ہوں۔ ہم امن کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘تاہم بومن نے بتایا کہ ان کی ایک شرط بھی ہے۔ انہوں نے کہا، میری صرف ایک شرط ہے کہ میں واشنگٹن نہیں جاؤں گا۔ ان کا وفد دادَر پارسی کالونی آ جائے۔ ہم ان کی پسند کے مطابق مہمان نوازی کریں گے، انہیں دھنساک اور کسٹرڈ کھلائیں گے۔ ہم ایک گیس سلنڈر کا بھی انتظام کریں گے۔ مجھے لگتا ہے اس سے سب کی زندگی بہت آسان ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:لالیگا :سخت مقابلے میںرئیل میڈرڈ نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو ۲-۳؍سے ہرایا
ادھر، مغربی ایشیا میں جاری بے چینی کے اثرات پوری دنیا میں دیکھے جا رہے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملے کر رہے ہیں جبکہ ایران بھی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں کے ٹھکانوں اور تل ابیب پر جوابی کارروائی کر رہا ہے۔ بومن ایرانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ مداح ان کے مزاحیہ انداز اور موجودہ صورتحال پر طنز کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا’’واہ سر، مزے دار‘‘، جبکہ دوسرے نے لکھا’’کیا بات ہے۔‘‘