Inquilab Logo

ممبئی میں ماسک پہننا لازمی، نہ پہننے پر گرفتاری اور جرمانہ

Updated: April 09, 2020, 4:20 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے بھی عوام سے خطاب کیا، دشواریوں کیلئے معافی مانگی، کہا کہ ’’ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں ہے‘‘

Mask Wear -  Pic : PTI
ممبئی میں ماسک پہننا لازمی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ممبئی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر شہر میں اب تمام شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔  بغیر ماسک پہنے گھر سے باہر نکلنے پر شہریوں کو گرفتاری اور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس بیچ  وزیراعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے بدھ کو پھر  ویب کاسٹ کے ذریعہ ریاست کے عوام سے خطاب کیا۔ انہوں  نے ریٹائرڈ نرسوں، وارڈ بوائز اور فوج کے سابق طبی عملے سے کورونا کے خلاف جنگ میں شامل ہونےکی اپیل کی۔ اس  کے ساتھ ہی انہوں نے عوام کوگھر سے ماسک پہن کر ہی نکلنے کی ہی تلقین کرتے ہوئے انہیں پیش آنے والی دشواریوں پر معافی بھی مانگی۔  وزیراعلیٰ نے  اس تعلق سے اپنی مجبوری کااظہار کیا اورکہا ہے کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ 
 ممبئی میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کی تلقین کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ ساتھ اب بی ایم سی نے بھی  شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ عمل نہ کرنے کی صورت میں انہیں  گرفتاری اور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔ بی ایم سی کے سرکیولر کے مطابق گھر سے باہرنکلتے وقت چہرے پر ماسک لگانا لازمی ہے ۔ بی ایم سی نے واضح کیا ہے کہ اگر ماسک نہیں ہے تو رومال کو ماسک بنا کر باندھ لیا جائے اس کے بعد ہی گھر سے باہر نکلیں۔بی ایم سی کمشنر پروین پردیسی کے  ذریعہ جاری کردہ سرکیولر کے مطابق گھروں سے نکلنے والے کسی بھی شخص کو  ماسک لگانا لازمی ہے ۔ اسی طرح   ٹریفک اور سڑکوں پر نظم و نسق کیلئے تعینات پو لیس اہلکاروں ، بی ایم سی عملے ،اسپتال  کے عملے اور دیگر  اہلکاروں کو بھی  ماسک لگانا لازمی  ہے۔ ماسک نہ لگانے پر نہ صرف گرفتاری ہوسکتی ہے بلکہ   ۵؍ ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا ۔  تمام  وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت دے دی گئی  ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK