Inquilab Logo

اتراکھنڈ میں موسم کا قہر، کیدارناتھ یاترا روک دی گئی

Updated: July 12, 2023, 5:26 PM IST | Rudraprayag | Rudraprayag

اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔

 Uttarakhand Kedarnath Yatra. Photo : Twitter
اتراکھنڈ کیدار ناتھ یاترا۔ تصویر: ٹویٹر

اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اتراکھنڈ میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔صورتحال کومد نظر رکھتے ہوئے  کیدارناتھ یاترا منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔موسم کی خرابی کی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے کیدارناتھ دھام جانے والے مسافروں کو سونپریاگ اور گوری کنڈ میں روک دیا ہے۔ ملبہ گرنے کی وجہ سے ۴؍ ریاستی سڑکیں اور ۱۰؍ لنک روڈ بند کئے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے منداکنی اور الکنندا ندیوں میں طغیانی ہےجبکہ  محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتراکھنڈ کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔علاوہ ازیں  مغربی اتر پردیش میں شدید بارش کی پیشین گوئی کی ہے ۔ 

شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں بارش کی وجہ سے بھاری نقصان اور راحت رسانی کا کام جاری 

شمالی ہند میں جاری بارش کےکو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے راحت رسانی کی کوششیں تیز کی ہیں۔ہماچل پردیش میں بارش سے متعلقہ واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ۳۱؍ ہو گئی ہےجبکہ  اتراکھنڈ میں ۵؍افراد فوت ہوئے ہیں۔ اتر پردیش، راجستھان اور پنجاب میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہے۔ اس ضمن میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے کسول، مانیکرن، کھیر گنگا اور پلگا علاقوں کا فضائی سروے کیا تھااور بتایا تھا کہ کلو کے سنج علاقے میں تقریباً ۴۰؍  دکانیں اور ۳۰؍​​مکانات پانی میں بہہ گئے ہیں۔ بعدازیں انہوں نے ریلیف کیمپ میں لوگوں سے بات چیت کی تھی اور ان میں کھانا بھی تقسیم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK