Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی بنگال :مرشد آباد میں ٹرین کی اسکول وین سےٹکر،۳؍ افراد ہلاک

Updated: July 18, 2026, 10:18 AM IST | Murshidabad

متعدد افراد زخمی ، یہ حادثہ کٹوا-عظیم گنج ریلوے سیکشن میں کرنسوبَرن اسٹیشن کے قریب لیول کراسنگ پر پیش آیا۔

A vehicle involved in an accident can be seen at a railway crossing. Photo: INN
ریلوے کراسنگ پر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی دیکھی جاسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں جمعہ کی صبح ایک المناک ریلوے حادثے میں ۲؍ اسکولی بچوں سمیت ۳؍ افراد ہلاک جبکہ کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نمتیتا-کٹوا مسافر ٹرین (نمبر ۵۳۰۵۴) نے ایک ریلوے کراسنگ پر رائل اکیڈمی اسکول کے طلبہ کو لے جانے والی ایک گاڑی اور ایک سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ۲؍ طلبہ اور ایک معمر سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق یہ حادثہ کٹوا-عظیم گنج ریلوے سیکشن میں کرنسوبَرن اسٹیشن کے قریب واقع ایک لیول کراسنگ پر صبح تقریباً۴۱:۶؍ بجے پیش آیا۔ ریلوے پھاٹک ٹرینوں کی آمد و رفت کے باعث بند تھا۔ نودویپ دھام-بالورگھاٹ ایکسپریس (ٹرین نمبر ۱۳۴۳۱)  کے گزرنے کے بعد جیسے ہی پھاٹک کھولا گیا اور اسکول کی گاڑی پٹری عبور کرنے کیلئے آگے بڑھی، اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی نمتیتا-کٹوا مسافر ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھئے: جوہر یونیورسٹی کے معاملے پرسیاسی و سماجی حلقوں میں یوگی سرکار کی شدید مذمت

اس حادثے میں۲؍ بچوں اور ایک معمر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ۳؍ بچوں اور گاڑی کے ڈرائیور کو انتہائی تشویشناک حالت میں مرشد آباد میڈیکل کالج و اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمی بچوں کا بھی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے سینئر افسران، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اور مقامی سول انتظامیہ کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی و بچاؤ کارروائیوں اور ہجوم پر قابو پانے کے لئے اضافی سیکوریٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع پولیس بھی صورتحال کو معمول پر لانے میں مصروف ہے۔ریلوے ٹریک کو صاف کرکے ٹرینوں کی آمد و رفت بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ ریلوے انتظامیہ نے اس حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK