Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹ سے شکست دی

Updated: June 14, 2026, 5:12 PM IST | London

ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے ویمنز ورلڈ کپ کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو ایک گیند باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دی۔

Windies Player.Photo:X
ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

عالیہ آلین (۴؍ وکٹ) کے بعد شمین کیمپ بیل (ناٹ آؤٹ ۹۰؍رن) اور کپتان ہیلی میتھیوز (۴۸؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے ویمنز ورلڈ کپ کے چوتھے مقابلے میں نیوزی لینڈ کو ایک گیند باقی رہتے سات وکٹ سے شکست دی۔ کیمپ بیل کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ  کا ایوارڈ ملا۔
ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے ہفتہ کی رات ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری نیوزی لینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر۱۶۲؍ رن کا اسکور بنایا۔ بروک ہیلیڈے نے ۳۲؍ گیندوں پر ۴۰؍رن، ازابیلا گیز نے ۲۹؍ گیندوں میں ۳۹؍رن، سوفی ڈیوائن نے  ۲۲؍رن  اور میڈی گرین نے۲۲؍ گیندوں پر ۳۵؍رن  کا تعاون دیا۔ ویسٹ انڈیز کے لیے عالیہ آلین نے چار وکٹ لیے۔ ہیلی میتھیوز اور ڈینڈرا ڈوٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔


اس کے جواب میں بیٹنگ کرنے اتری ویسٹ انڈیز نے۵ء۱۹؍ اوورس میں تین وکٹ پر ۱۶۳؍ رن بنا کر مقابلہ سات وکٹ سے اپنے نام کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کو پہلا دھچکا دوسرے اوور میں کیانا جوزف ۲؍ رن آؤٹ کے روپ میں لگا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئی شمین کیمپ بیل نے کپتان ہیلی میتھیوز کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۷۴؍ رن جوڑے۔ ۱۲؍ویں اوور میں جیس کیر نے ہیلی میتھیوز ۳۷؍ گیندوں میں ۴۸؍ رن کو آؤٹ کر نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ ڈینڈرا ڈوٹن۶؍رن بنا کر تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئیں۔ شمین کیمپ بیل نے ۶۲؍ گیندوں میں سات چوکے اور تین چھکے لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ ۹۰؍ رن  کی میچ فاتح اننگز کھیلی۔   

یہ بھی پڑھئے:وِہان کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کے کم بیک کی تیاریاں، او ٹی ٹی ڈیبیو کا امکان


اسکاٹ لینڈ کی خاتون ٹیم نے آئرلینڈ کو۴۰؍ رنز سے دی شکست
کپتان کیتھرین برائس (۶۰؍ رن /۲؍ وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت اسکاٹ لینڈ کی خاتون ٹیم نے ویمنز ورلڈ کپ  ۲۰۲۶ء کے دوسرے مقابلے میں آئرلینڈ کو ۴۰؍ رنز سے شکست دی۔۱۶۲؍ رنز کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کے بالنگ اٹیک کے آگے ۱ء۱۹؍اوورز میں ۱۲۱؍ رنز پر سمٹ گئی۔ آئرلینڈ کے لیے ایمی ہنٹر نے سب سے زیادہ ۳۹؍رنز بنائے۔ ان کے علاوہ آرلا پرینڈرگاسٹ نے (۳۳؍رن)، آرلین کیلی  ۱۵؍رن ، کپتان گیبی لوئس ۱۱؍رن اور آوا کیننگ نے ناٹ آؤٹ ۱۰؍ رنز کا تعاون دیا۔ اسکاٹ لینڈ کے لیے کیتھرین فریزر اور کرسٹی گورڈن نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ کیتھرین برائس کو دو وکٹ ملے۔

 

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ: آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز، ترکی کو ۲؍گول سے مات دی


اس سے پہلے آئرلینڈ نے ہفتہ کی رات کھیلے گئے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرنے اتری اسکاٹ لینڈ نے کپتان کیتھرین برائس ۳۹؍گیندوں میں ۶۰؍رن، سیرا برائس ۳۵؍ گیندوں پر۴۹؍رن، کیتھرین فریزر  ۱۵؍ رن اور ڈارسی کارٹر ۱۴؍ رنز کے تعاون سے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں پانچ وکٹ پر ۱۶۱؍ رنز بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK