Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی اصلاحات کا ہاؤسنگ سیکٹر پر کیا مثبت اثر پڑے گا

Updated: August 22, 2025, 6:09 PM IST | New Delhi

مرکزی حکومت کی مجوزہ جی ایس ٹی اصلاحات کی وجہ سے ہاؤسنگ سیکٹر میں ان پٹ لاگت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین سے جانئے کہ ہاؤسنگ سیکٹر پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے اور کیا گھر خریدنے والوں کو سستے گھر ملیں گے؟

Goods And Service Tax.photo:INN
گڈس اینڈ سروس ٹیکس۔ تصویر:آئی این این

مرکزی حکومت نے ملک کے جی ایس ٹی نظام کو مزید آسان بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نئی تجویز کے تحت، زیادہ تر اشیاء پر صرف دو سلیب ۵؍فیصد اور۱۸؍فیصد لاگو ہوں گے۔ اس نئے فریم ورک کو دیوالی تک لاگو کیا جا سکتا ہے۔
فی الحال، رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں تعمیراتی سامان پر جی ایس ٹی کی مختلف شرحیں لاگو ہیں۔ جیسے کہ۲۸؍فیصد سیمنٹ پر،۱۸؍فیصداسٹیل پر، ۲۸؍فیصد پینٹ پر، اور۱۸؍فیصد ٹائلز اور سینیٹری ویئر پر۔ یہ ان پٹ لاگت براہ راست پروجیکٹ کی کل لاگت اور مکان کی قیمت کو متاثر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:آن لائن گیمنگ پر پابندی سے ملازمت گنوانے والوں کی سرکارمدد کرے گی

  گھر خریداروں کے لیے اس کا کیا مطلب ہے؟
ماہرین کا خیال ہے کہ ٹیکس ڈھانچے میں اس اصلاحات سے ڈیولپرس کی لاگت میں کمی آئے گی۔ ایسے میں اس کا فائدہ گھر خریداروں تک پہنچ سکتا ہے۔ رائل گرین ریئلیٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاشانک وسن کہتے ہیںکہ `حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی کو صرف ۵؍فیصد اور۱۸؍ فیصد پر رکھنے کی تجویز  ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بہت اچھی ہے۔ اس سے قواعد آسان ہوں گے اور ڈیولپرس کو کم ٹیکس کا فائدہ ملے گا۔ اس کی وجہ سے گھر خریدنے والے بھی سستے نرخوں پر گھر حاصل کر سکیں گے۔  پرائم ڈیولپمنٹس کے بانی اور صدر کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی پر حکومت کا ترقی پسند اقدام ڈیولپرس کی ان پٹ ٹیکس لاگت کو نمایاں طور پر کم کرتا ہے، جس سے ہاؤسنگ پروجیکٹس زیادہ سستے ہو جاتے ہیں۔ 
جی ایس ٹی میں تبدیلی سے بھی شفافیت بڑھے گی۔
ٹیکس منیجر ڈاٹ ان کے بانی اور سی ای او دیپک کمار جین کے مطابق جب حکومت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے فائدے کے ساتھ کم شرح پر جی ایس ٹی نافذ کرتی ہے تو خریداروں کو براہ راست فائدہ ہوگا۔ وہ کہتے ہیں کہ فی الحال  ریئل اسٹیٹ جی ایس ٹی سسٹم میں، خریدار کو۵؍فیصدجی ایس ٹی والے پروجیکٹوں پر ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کا فائدہ ملتا ہے۔ ساتھ ہی، بلڈرز۱۸؍فیصدجی ایس ٹی والے پروجیکٹس پر یہ فائدہ نہیں پاس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے خریدار کو زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ 
کیا جی ایس ٹی تبدیلیوں سے مکان سستے ہوں گے؟
 سایا گروپ کے ایم ڈی وکاس بھسین کے مطابق  جی ایس ٹی میں اصلاحات صارفین اور صنعتوں دونوں کے لیے مثبت ہیں۔ ان اصلاحات سے نامکمل تعمیر شدہ جائیدادوں پر جی ایس ٹی سمیت کل ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کا امکان ہے۔ بھسین کا کہنا ہے کہ فی الحال جی ایس ٹی، اسٹیمپ ڈیوٹی اور رجسٹریشن فیس کو ملا کر جائیداد کی قیمت میں۱۴؍ فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے گھر کے خریداروں پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے۔ جی ایس ٹی میں اصلاحات سے مکانات مزید سستے ہوں گے، ریئل  اسٹیٹ سیکٹر میں اعتماد بڑھے گا اور پرائمری مارکیٹ میں فروخت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
 گھروں کی قیمتیں کم ہوں گی۔
سگنیچر گلوبل کے بانی اور چیئرمین پردیپ اگروال بھی ایسا ہی مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جی ایس ٹی میں اصلاحات عام آدمی کے لیے راحت کا باعث ہوں گی اور اس سے ضروری اشیاء پر ٹیکس کا بوجھ کم ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ دو درجے جی ایس ٹی ڈھانچے سے  اس سیکٹر کو بھی فائدہ ہوگا۔ اس سے ان پٹ لاگت میں کمی آئے گی، کیش فلو میں بہتری آئے گی اور گھر کی قیمتیں کم ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK