اداکار، ہدایت کار اور مصنف آدیوی سیش اپنی آنے والی فلم’’‘ڈکیت‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا جسے’’مداخلت کرنے والا خیال‘‘ سمجھتی ہے، وہ دراصل دماغ کا ایک فطری اور سچا ردِعمل ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 31, 2026, 2:04 PM IST | Mumbai
اداکار، ہدایت کار اور مصنف آدیوی سیش اپنی آنے والی فلم’’‘ڈکیت‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا جسے’’مداخلت کرنے والا خیال‘‘ سمجھتی ہے، وہ دراصل دماغ کا ایک فطری اور سچا ردِعمل ہوتا ہے۔
اداکار، ہدایت کار اور مصنف آدیوی سیش اپنی آنے والی فلم’’‘ڈکیت‘‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا جسے’’مداخلت کرنے والا خیال‘‘ سمجھتی ہے، وہ دراصل دماغ کا ایک فطری اور سچا ردِعمل ہوتا ہے۔ان کا یہ بیان روایتی سوچ سے کافی مختلف ہے۔ عام طور پر ایسے خیالات کو ناپسندیدہ، پریشان کن اور شرمندگی کا باعث سمجھا جاتا ہے، لیکن ان کے مطابق یہ دماغ کی ایک ایماندارانہ عکاسی ہوتی ہے ۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ ’’ میرا ماننا ہے کہ ہم خود کو دوسروں کے فیصلوں سے بچانے کے لیے مختلف طرح کی ڈھالیں تیار کر لیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جسے ہم مداخلت کرنے والا خیال سمجھتے ہیں، وہ دراصل ایک سچا خیال ہوتا ہے۔ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ہم اپنی سچی باتیں کھل کر نہیں کہہ سکتے۔ میں ان لوگوں جتنا بہادر نہیں ہوں جو بے خوف ہو کر سچ بول دیتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:پرفل بلور کا انتباہ: ہندوستان میں ’’خاموش بحران‘‘ شدت اختیار کر رہا ہے
فلم میں ان کے کردار کے تعلق سے کافی چرچا ہے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب اداکار ہیں بلکہ ایک مفکر اور تخلیق کار بھی ہیں۔اپنی فلم ’’ڈکیت‘‘کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تیلگو سنیما کی طاقت پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق تیلگو سنیما ہندوستان کی دیگر فلمی صنعتوں سے اس لیے مختلف ہے کیونکہ یہاں اب بھی کارپوریٹ کا زیادہ اثر نہیں ہے۔ یہاں فلمیں انفرادی پروڈیوسرز بناتے ہیںکوئی اپنا گھر گروی رکھتا ہے، کوئی زمین بیچتا ہے اور کوئی اپنی کمائی سے فلم بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:`’’کپتان‘‘ میں میرا کردار کام کرنے کے لیے اصولوں کو توڑنے پر یقین رکھتا ہے: ثاقب
انہوں نے کہاکہ ’’ تیلگو سنیما میں اب بھی جذباتی وابستگی موجود ہے۔ لوگ اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر فلم بناتے ہیں، اسی لیے یہاں کی فلموں میں جان ہوتی ہے۔‘‘سپریا یارلگڈا کی تیار کردہ فلم’’ڈکیت‘‘ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔