Inquilab Logo

ایمبولنس نہ ملنے پر اہلِ خانہ اسٹریچر پر پیدل ہی لاش لےجا نے پر مجبور

Updated: August 03, 2020, 7:17 AM IST | Agency | Lucknow

ورانسی کے اسپتال میں ایمبولنس کا گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد اہل خانہ اسٹریچر پر لاش گھر لے گئے

Varanasi Hospital
اسٹریچر پر خاتون کی لاش لے جاتے ہوئے اہل خانہ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔

وارانسی میں ایک خاتون کی موت کے بعد جب سرکاری اسپتال سے ایمبولنس نہیں ملی تو اہل خانہ  اس کی  لاش اسٹریچر کے ذریعے  پیدل ہی لے جانے پر مجبور ہوگئے۔  بتایا جاتا ہے کہ یہ ماجرا راستے پر بھر لوگ حیرت سے دیکھتے ر ہے، اس  دوران پولیس اہلکار بھی وہاں سے گزرے لیکن الزام ہے کہ کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔  اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ایمبولینس  کا بندوبست کر ر ہے تھے لیکن اہل خانہ پہلے ہی لاش لے کر چلے گئے تھے۔
  موصولہ تفصیل کے مطابق وارانسی کے چھوٹی پیری علاقے کی ر ہنے والی خاتون کو زکام اور بخار کی شکایت پر جمعہ کی شب اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ اس دوران  اچانک ان کی صحت خراب ہونا شروع ہوگئی جب تک کہ کنبہ کے افراد کچھ سمجھتے اس سے قبل ہی وہ چل بسیں۔ کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ لاش لے جانے کیلئے گھنٹوں ایمبولنس کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی نہیں آیا۔ اسی وجہ سے وہ اسٹریچر پر نعش لے کر  پیدل ہی گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔ اس معاملے کا ا یک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں اسٹریچر پر خاتون کی لاش کو لے جاتے ہوئے لواحقین نظر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ ایک دیگر خاتون گریہ وزاری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اس معاملے میں ڈویژنل اسپتال  کے ایس آئی سی پرسون کمار نے بتایا کہ خاتون کی موت کے بعد لواحقین سے ایمبولنس کا انتظام کرنے کو کہا گیا تھا۔ ایمبولنس آنے میں ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ لگتے ہیں۔ اس دوران  متوفیہ کے لواحقین  اسٹریچر کے ساتھ  ہی لاش لے کر چلے گئے۔ جب ہمیں اسپتال میں اسٹریچر نہ  ہونےکے بارے میں معلوم ہوا تو ہم نے کوتوالی تھانہ میں ا س کی اطلاع دی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK