• Sun, 22 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’شادی کرو، زیادہ بچے پیدا کرو‘: سابق وہائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری

Updated: November 22, 2026, 10:07 PM IST | Washington

سابق وہائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے امریکی عیسائیوں سے کہا کہ’شادی کرو، زیادہ بچے پیدا کرو‘، ان کا یہ بیان ایک رپورٹ میں۲۰۳۵ء تک مسلمانوں کے عیسائیوں سے آگے نکلنے کی وارننگ کے بعد آیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں مذاہب میں اضافہ متوقع ہے، لیکن مسلمان آبادی تیز رفتار سے بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان خواتین دیگر بڑے مذہبی گروہوں کی خواتین سے اوسطاً زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں۔

Former White House Press Secretary Karoline Leavitt. Photo: X
سابق وہائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ۔ تصویر: ایکس

سابق وہائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے امریکہ میں عیسائیوں پر زور دیا ہے کہ وہ شادی کریں، زیادہ بچے پیدا کریں اور انہیں چرچ میں پالیں جبکہ انہیں امریکہ سے محبت کرنا سکھائیں۔ لیوٹ کی ایکس پر پوسٹ ایک حالیہ تحقیق پر ردعمل تھی جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مسلمان۲۰۳۵ء تک عیسائیوں سے آگے نکل کر دنیا کا سب سے بڑا مذہبی گروہ بن سکتے ہیں۔اب فاکس نیوز کی معاون لیوٹ نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ ایکس پر شیئر کی اور لکھا، ’’شادی کرو، زیادہ بچے پیدا کرو، انہیں چرچ میں پالو، اور انہیں امریکہ سے محبت کرنا سکھاؤ۔‘‘ واضح رہے کہ پیو ریسرچ سینٹر اور پولینڈ کے سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز آف پاپولیشن اینڈ ریلیجن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی۲۰۳۵ء تک۲؍ ارب ۵۷؍ کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جو عیسائیوں سے آگے نکل جائے گی، جن کی تعداد اس وقت تک۲؍ ارب ۵۲؍ کروڑ ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور نوجوانوں کی آمدورفت پر تاریخی معاہدہ

پوسٹ کا مضمون، جس کا عنوان تھا تحقیق میں پایا گیا ’’مسلمان۲۰۳۵ء تک دنیا بھر میں عیسائیوں سے آگے نکل جائیں گے، ‘‘، نے جمعرات کو پیو کی جانب سے جاری کردہ پیش گوئیوں کو منسوب کیا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ۲۰۲۰ء میں عیسائیوں کی تعداد دنیا بھر میں تخمیناً۲؍ ارب ۲۷؍ کروڑ تھی، جبکہ مسلمان۲؍ ارب ۲۰؍ لاکھ تھے۔پیو نے کہا کہ دونوں مذاہب میں اضافہ متوقع ہے، لیکن مسلمانوں کی آبادی تیز رفتار سے بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بعد ازاں یہ فرق بڑی حد تک شرح پیدائش سے منسوب ہے، مسلمان خواتین اوسطاً دیگر بڑے مذہبی گروہوں کی خواتین کے مقابلے  زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں۔
بچوں کی پیدائش کے تعلق سے پیو کے سینئر ڈیموگرافر کونراڈ ہیکٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تبدیلی کے مقابلے میں پیش گوئی شدہ آبادی کے اضافے میں پیدائش اور اموات بہت بڑا کردار ادا کرتے ہیں۔پیو کے تخمینوں کے مطابق ۲۰۲۰ء سے ۲۵ء کے دوران مسلمان خواتین کی کل شرح پیدائش (TFR) فی خاتون ایک اعشاریہ ۳؍بچے تھی، جبکہ عیسائی خواتین کے لیے یہ۲؍ اعشاریہ ۵؍ تھی۔ دیگر مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی اوسط ایک اعشاریہ ۶؍ رہی۔ذہن نشین رہے کہ ایک نسل کو خود کو تبدیل کرنے کے لیے عام طور پر فی خاتون تقریباً ایک اعشاریہ ۲؍ بچوں کی شرح پیدائش ضروری سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران کی دنیا سے امریکی فضائی حملوں میں اسکولی بچوں کی ہلاکت یاد رکھنے کی اپیل

لیوٹ نے، جنوری۲۰۲۵ء سے اس عہدے پر خدمات انجام دینے کے بعد  اگست کے آخر میں پریس سیکریٹری کا کردار چھوڑ دیا۔ انہوں نے اگست میں، کہتے ہوئے کہ مئی میں اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد زچگی کی چھٹی سے واپس آنے کے بعد انہیں نوکری کے تقاضوں کو زچگی کے ساتھ متوازن کرنا مشکل لگا ،اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔تاہم لیوٹ نے وہائٹ ہاؤس سے اپنی روانگی کو ’’تلخ و شیریں فیصلہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت جاری رکھیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK