Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہنٹا وائرس کے۱۳؍ معاملے برقرار، ایک ماہ میں مزید ہلاکت کی خبر نہیں: ڈبلیو ایچ او

Updated: June 08, 2026, 5:02 PM IST | New York

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہہنٹا وائرس کے۱۳؍ معاملے برقرار ہیں، جبکہ ایک ماہ میں مزید کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے، ادارے کا کہنا ہے کہ وہ مریضوں کا علاج کرنے والے ممالک اور کروز جہاز سے منسلک وبا پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادانوم گیبریئسس نے سنیچر کو کہا کہ’’ ہنٹا وائرس کے ان معاملات کی تعداد، جو ڈبلیو ایچ او میں درج ہوئے،۱۳؍ ہے جبکہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے میں کسی نئی ہلاکت کا اندراج نہیں ہوا۔ٹیڈروس نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’’ ڈبلیو ایچ او میں درج ہونے والے معاملات کی تعداد۱۳؍ ہی ہے، جس میں تین اموات شامل ہیں۔‘‘ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اقوام متحدہ کے ادارے کو مزید کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں دی گئی، اور ڈبلیو ایچ او ان ممالک کی حکومتوں سے قریبی رابطے میں ہے جہاں مریض زیر علاج ہیں یا مسافروں اور عملے کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عالمی سطح پر گوشت کی فراہمی میں ۱۹۶۱ء کے بعد سے چار گنا اضافہ: رپورٹ

واضح رہے کہ ہنٹا وائرس چوہوں سے پھیلنے والے وائرسوں کا ایک گروپ ہے جو انسانوں میں شدید بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ ہنٹا وائرس کی زیادہ تر اقسام چوہوں کی مخصوص اقسام سے منسلک ہوتی ہیں اور انسانوں سے انسانوں میں نہیں پھیلتیں۔تاہم، حالیہ وبا سے منسلک قسم، اینڈیز وائرس، انسانوں میں طویل قریبی رابطے، خاص طور پر بند جگہوں میں منتقل ہو سکتی ہے۔تاہم حالیہ وبا کا تعلق کروز سفر کرنے والے مسافروں سے تھا، اور سفر کے دوران اور اس کے فوراً بعد متعدد انفیکشن کی نشاندہی کے بعد صحت کی نگرانی اور وبا پر قابو پانے کے اقدامات کیے گئے۔بعد ازاں یہ وائرس اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا جب۷۰؍ سالہ ڈچ مسافر۶؍ اپریل کو ڈچ جھنڈے والے بحری جہاز ایم وی ہونڈیئس پر بیمار ہوا، جو ارجنٹائن کے جنوبی شہر اوشوایا سے روانگی کے پانچ دن بعد تھا۔تاہم ٹیڈروس نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ متعلقہ قومی حکام کے ساتھ  رابطے میں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK