• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وقف بل کیخلاف رائے بھیجنے کیلئے صرف ۶؍ دن، مساجد میں ائمہ و علماء نے توجہ دلائی

Updated: September 07, 2024, 10:35 AM IST | Mumbai

شہر و مضافات کی کئی مساجد کے باہرمصلیان نے کیوآر کوڈ اسکین کرکے اپنی رائے بھیجی ،کچھ نوجوان مصلیان کوکیوآر کوڈ والا پوسٹر دکھاتے ہوئے بھی نظرآئے

Worshipers scan a QR code outside Mahada Maloney`s Chhoti Tayyaba Mosque
مہاڈا مالونی کی چھوٹی طیبہ مسجد کے باہر مصلیان کیوآر کوڈ اسکین کرتے ہوئے

مسلم پرسنل لاء بورڈ اور دیگر ملی و سماجی تنظیموں اور ملت کے  درد مند وکلاء کی اپیلوں پر شہر ومضافات کی کئی مساجد میں ائمہ نے وقف ترمیمی بل پر جمعہ کا خطاب کیا جبکہ مصلیان نے اپیل پر توجہ دیتے ہوئے مساجد کے باہر لگائے گئے کیو آر کوڈ اسکین کرکے اپنی آراء بھی جے پی سی کو بھیجیں۔ کچھ مصلیان تو ہاتھوں میں کیو آر کوڈ والا پوسٹر لے کر دیگرمصلیان کوتوجہ دلاتے ہوئے نظر آئے۔ واضح رہے کہ جے پی سی کو رائے بھیجنے میں اب محض۶؍ دن باقی ہیں اس لئے اپیل کی گئی کہ  زیادہ سے زیادہ آراء مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تک پہنچانے کی کوششیں کی جائیں۔  یاد رہے کہ  وقف بل کے خلاف رائے دینے کیلئے آخری تاریخ ۱۲؍ستمبرمقرر کی گئی ہے ۔ جب سے جے پی سی کی جانب سے عوامی رائے طلب کی گئی ہے اسی وقت سے تمام ملّی تنظیموں بالخصوص آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سےہرسطح پرکوشش کی جارہی ہے اور تمام طبقات کو متوجہ کرتے ہوئے رائے دہی کے تعلق سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے۔ بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے میٹنگ میںعلماء اورائمہ سےکہا تھا کہ بل کے خلاف اپنے خطبات وبیانات کے ذریعے بیداری پیدا کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آگے چل کرکوئی عوامی تحریک چلانے کی ضرورت پیش آئے ۔ 
   انہی اپیلوں کے مد نظر مدنپور ہ،مومن پورہ ، بائیکلہ ، کرلا ،گوونڈی ،چیتا کیمپ ،مالونی ، ماہم ، باندرہ اور وکھرولی وغیرہ میںکئی مساجد میںائمہ نے تفصیل سے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK