پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کے آخری مقابلے میں ۴؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، تاہم ابتدائی دو میچ ہارنے کے باعث وہ سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام نہ کر سکی۔
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 6:02 PM IST | Colombo
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کے آخری مقابلے میں ۴؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، تاہم ابتدائی دو میچ ہارنے کے باعث وہ سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام نہ کر سکی۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز کے آخری مقابلے میں ۴؍ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی، تاہم ابتدائی دو میچ ہارنے کے باعث وہ سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام نہ کر سکی۔
یہ بھی پڑھئے:شفیق کی سنچری اور بابر کے ۸۶؍ رنز سے پاکستان مضبوط پوزیشن میں
رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۶؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۱۳؍ رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اٹاپٹو نے سب سے زیادہ ۳۴؍رن اسکور کیے، جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ سنجنا کاویندی نے ۲۰؍ اور ایمیشا دلانی نے ۱۷؍ رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی خواتین ٹیم کی جانب سے ریاضت نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اُمِ ہانی، نشرہ سندھو، طوبیٰ حسن اور عائشہ ظفر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔۱۱۴؍رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے۲ء۱۸؍ اوورز میں۶؍ وکٹوں کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی فتح میں عائشہ ظفر نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ۳۱؍گیندوں پر ۳۹؍ رنز بنائے، جن میں ۶؍ چوکے شامل تھے۔ کپتان منیبہ علی نے۱۹، شوال ذوالفقار نے ۲۱؍ جبکہ سائرہ جبین نے ناٹ آؤٹ ۱۲؍ رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھئے:مجھے بچاؤ..: انیس بزمی نے دیویہ بھارتی کے آخری شاٹ کی دل دہلانے والی بات بتائی
سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری اٹاپٹو نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۴؍ اوورز میں ۲۰؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ کویشا دلہاری نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نماشا میپاگے کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ میچ میں شاندار۳۹؍ رنز بنانے اور ایک وکٹ لینے پر عائشہ ظفر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ پوری سیریز میں ۱۲۳؍ رنز بنانے والی سری لنکن بیٹر ایمیشا دلانی کو پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز ملا۔ اگرچہ پاکستان نے آخری میچ جیت کر اعتماد بحال کیا، لیکن سری لنکا نے پہلے دو میچ جیتنے کی بدولت تین میچوں کی ٹی۲۰؍ سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام کر لی۔